پاکستان نے بھارت کے 7 بالکل نئے خوبصورت طیارے مار گرائے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تجارت کے ذریعے رکوا دی، مختصر فوجی کشیدگی کے دوران سات بالکل نئے اور خوبصورت طیارے مار گرائے گئے تھے۔
عالمی میڈیا کے مطابق جاپان کے دورے کے دوران کاروباری رہنماﺅں کے ساتھ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کی وجہ سے انہوں نے بہت سی جنگیں روک کر دنیا کی بڑی خدمت کی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت جہاز مار گرائے گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے بھارتی وزیراعظم مودی، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی کہا کہ دیکھو، اگر تم لوگ لڑائی کرو گے تو ہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میری انتظامیہ نے واضح کیا اگر تم لڑو گے تو ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے جس کے بعد 24گھنٹوں کے اندر اندر معاملہ ختم ہو گیا، اور یہ واقعی حیران کن تھا، وہ دو بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں۔ جنگ ہوتی تو ہم سارے متاثر ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تجارت اس بات کی 70 فیصد وجہ ہے کہ ہمارے درمیان جنگیں نہیں ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری بحران کو بہت جلد حل کر لیں گے، جب کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔
ٹرمپ نے ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، مجھے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بات چیت شروع کر دی ہے۔ میں یہ مسئلہ بہت جلد حل کروا دوں گا۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے یہ بات تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران کہی اور پاکستانی قیادت کو عظیم لوگ قرار دیا۔
دوسری طرف پاک فوج نے سرحد پر 2 بڑی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 25 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ 5 پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا
اگرچہ پاکستانی حکومت کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ٹرمپ کے تازہ بیان سے اسلام آباد کی سیاسی و عسکری قیادت کو نئی امید ملی ہے، جو واشنگٹن سے تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے اوائل میں بھارت کے ساتھ بحران میں ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان امریکا ڈونلڈ ٹرمپ