نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
تل ابیب (سب نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملے کرنے کا حکم دیدیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں شدید جھڑپوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ خانے اور ٹینکوں سے بمباری بھی کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا استعفی تب دینگے جب جیل سے بانی پی ٹی آئی آئے گا: پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی منحرف گروپ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
یہ فیصلہ اسرائیل کریگا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے، نیتن یاہو
تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فیصلہ کرے گا کہ غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے۔ یہ بات انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سکیورٹی خود کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل اس بات کا تعین کرے گا کہ غزہ میں کون سی قوتیں ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔