پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ہوئے اپنے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا یاد رہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے یہ دونوں افراد تنہا نہیں تھے ، بہت سے جرنیل ، جج ، جرنلسٹ اور سیاستدان اس بگاڑ کا حصہ ، انکے سہولت کار اور بینیفشری تھے ۔ ہم چاہتے تو ہیں کہ پھلتے پھولتے اور چلتے چلاتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرکے پاکستان کو ناقابل فہم اور عجیب الخلقت جمہوریت کی جانب دھکیلنے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ہو، مگر معلوم ہونا چاہئے کہ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رک سکتا ، گزرتے وقت کے ساتھ حساب کتاب کا روڈ رولر حرکت میں آتا رہے گا، بات آگے پیچھے بڑھتی اور پھیلتی چلی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افراد ، جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے گناہ اور غلطیاں تسلیم کریں ، آئندہ کیلئے آئین کو اسکی اصل حالت میں بحال کرکے قانون کی حکمرانی تسلیم کی جائے ، عوامی جمہوری نظام اسکی روح سمیت نافذ کیاجائے اور آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے غربت ،بھوک ،نا انصافی ،معاشی بدحالی ،دہشت گردی ،بدامنی ،کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے۔ دشمنوں میں گھِرا ہوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ہوا اور دہشت گردی کی آگ سے جھلسا ہوا نیو کلئیر پاکستان اندورنی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11میں سے 8نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعلی بلوچستان کا 5کروڑ انعام کا اعلان نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیض حمید کی
پڑھیں:
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کیلئے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔ واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔