سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رواں سال طب کے شعبے میں مشترکہ نوبیل انعام پانے والے تین سائنس دانوں کا اعلان کر دیا گیا۔

میری ای برنکوو، فریڈ ریمسڈل اور شمون ساکاگوچی کو پریفرل امیون ٹالرنس (ایک نظام جو مدافعتی نظام کو جسم کو نقصان پہنچانے سے روکتا ہے) سے متعلق اہم دریافتیں کرنے پر مشترکہ انعام دیا گیا۔

64 سالہ میری ای برنکوو سیئٹل کے انسٹیٹیو فار سسٹمز بائیولوجی میں سینئر پروگرام منیجر ہیں۔ 64 سالہ فریڈ ریمسڈل سان فرانسسکو میں قائم سونوما بائیوتھراپیوٹکس میں بطور سائنٹیفک ایڈوائزر فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ 74 سالہ شمون ساکاگوچی جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں موجود امیونولوجی فرنٹیئر ریسرچ سینٹر میں پروفیسر ہیں۔

ان کی تحقیق کا مرکز مدافعتی نظام ہے جو بیکٹیریا، وائرسز اور دیگر نقصاندہ ایجنٹس کی متعدد اوور لیپنگ نظام استعمال کرتے ہوئے نشاندہی کرتا ہے اور لڑتا ہے اور اہم ٹی سیلز کی ایسی تربیت کرتا ہے کہ وہ ان ’خراب عناصر‘ کو پہچان سکیں۔

نوبیل کمیٹی کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ سمون ساکاگوچی کی 1995 میں ٹی سیلز کی ایک ذیلی قسم (جس کو اب ریگولیٹری ٹی سیلز یا ٹی-ریگز کے نام سے جانا جاتا ہے) کی دریافت سے شروع ہوا۔

بعد ازاں 2021 میں میری ای برنکوو اور فریڈ ریمسڈل نے Foxp3نامی ایک جین میں تبدیلی دریافت کی۔ یہ جین انسانوں میں نایاب آٹو امیون بیماری میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ، ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز ہیک کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم لنکس بھیج کرخواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرتا تھا اور پھر ہیک کیے گئے موبائل سے خواتین کے نمبرز حاصل کر کے واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کرتا تھا۔ملزم ہیکنگ کے بعد خواتین کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی جگہ بلاتا اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد میں وہ ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے بدفعلی کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کر کے رقم حاصل کر چکا ہے۔پولیس نے ملزم سمیر خان کے قبضے سے دو موبائل فونز اور متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر لیں۔.ملزم کو عیدگاہ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین
  • کیا تنخواہ دار طبقہ مجموعی ٹیکس وصولیوں کا صرف 4 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے؟
  • خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • تائیوان کے دانشوروں کی جا پانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر تنقید
  • بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا، امریکی کانگریس
  • چین: شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف
  • جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینگے، چین
  • فیفا اور امریکا کا مشترکہ اقدام، ٹکٹ ہولڈرز کے لیے فیفا پاس متعارف
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا