Daily Mumtaz:
2025-11-20@23:40:04 GMT

57 سالہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

57 سالہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان 57 سال کی عمر میں ایک بار پھر باپ بن گئے۔ ان کی 35 سالہ اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔

یہ خوشی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شورا خان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں موجود تھے اور ان کے اسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

ارباز خان اور شورا خان کی شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارباز کی بہن ارپتا کے گھر پر ہوئی تھی، جس میں خان فیملی کے ارکان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ارباز خان نے تصدیق کی تھی کہ وہ اور شورا والدین بننے والے ہیں۔

یہ ارباز خان کے لیے باپ بننے کا دوسرا موقع ہے۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی، جو 2017 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس شادی سے ان کے ایک بیٹے ارہان خان ہیں، جو اب 22 سال کے ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے بیٹی کے ہمراہ مزید تین ریکارڈ بنا ڈالے

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے مزید 3 عالمی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی راشد نسیم کو پاکستان کے لیے سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم فیمیل کیٹیگری میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکی ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر نئی کیٹیگری کو متعارف کروا کر راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے ہدف بھیجا۔

فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کو کم سے کم 70 غباروں کو پھاڑنے کا ہدف دیا تھا جس کو فاطمہ نے باآسانی حاصل کر لیا اور 30 سیکنڈ میں اپنے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 غباروں کو پھاڑ ڈالا۔

راشد نسیم نے ایک ریکارڈ شن کی مدد سے 35 کے مقابلے میں 42 ماربل ٹائلز توڑ کر بنایا جبکہ دوسرا ریکارڈ دو نن چکو سے غبارے پھاڑنے کا تھا۔ اس ریکارڈ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں غباروں کا ایک ساتھ نن چکو سے پھٹنا ضروری تھا۔

 واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل پیج پر 70 ویں سالگرہ پر رابطہ کیا اور خصوصی پیغام اور اسپیشل پرفارمنس کے ساتھ ایک  ویڈیو بھی جاری کی جس کو اب تک ایک  لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت دیگر ممالک میں اپنی ناقابل یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

وہ واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی مدد کے بغیر ورلڈ ریکارڈ بنانا اور انٹرنیشنل ٹی وی شوز تک پہنچنا بہت مشکل کام ہے، مگر میں نے ہمت نہیں ہاری، خواہش ہے کہ میری محنت کو حکومتی سطح پر سراہا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو محمد خان، تیز رفتار ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، دو نوجوان جاں بحق
  • سنجے کپور کا جائیداد کا حقیقی وارث کون؟ خاندانی لڑائی نے نیا رُخ اختیار کر لیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بکتربند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 7 زخمی
  • سلمان خان ایک بار پھر چُلبل پانڈے بننے کو تیار، ’دبنگ 4‘ کا اعلان
  • باپ نے گھریلو تنازع پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے بیٹی کے ہمراہ مزید تین ریکارڈ بنا ڈالے
  • پاکستانی باپ بیٹی نے گنیز کی سالگرہ پر مزید 3 عالمی ریکارڈز بنا دیے
  • جاپان: 50 سالہ بدترین آگ میں 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک
  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • حیدر آباد فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد10 ہوگئی