پاکستانی باپ بیٹی نے گنیز کی سالگرہ پر مزید 3 عالمی ریکارڈز بنا دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم اور ان کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی 70 ویں سالگرہ پر ان باصلاحیت باپ بیٹی نے مزید 3 عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام پہلے سے زیادہ روشن کر دیا۔ راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں جب کہ ان کی کم عمر بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کی کیٹیگری میں ملک کے لیے سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کرنے والی شخصیت بن چکی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی مخصوص کیٹیگری متعارف کرواتے ہوئے دونوں کو خصوصی اہداف بھیجے تھے، جن میں حیرت انگیز مہارتوں کا مظاہرہ درکار تھا۔
فاطمہ نسیم کو انڈا دونوں ہاتھوں میں پکڑ کر غبارے پھاڑنے کا نیا ریکارڈ بنانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ انہیں 30 سیکنڈ میں کم از کم 70 غبارے پھاڑنے کا ہدف دیا گیا، تاہم فاطمہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ وقت میں 76 غبارے پھاڑ ڈالے اور انڈا بھی محفوظ رکھا۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مہارت کا ثبوت ہے بلکہ ملک میں ایسی صلاحیتوں کی موجودگی کی بھی بہترین مثال ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھا رہی ہیں۔
دوسری جانب راشد نسیم نے ایک بار پھر اپنی حیرت انگیز جسمانی قوت اور مہارت کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے شن کی مدد سے ماربل ٹائلز کو توڑنے کے ریکارڈ میں 35 کے مقابلے میں 42 ٹائلز توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو نن چکو استعمال کرتے ہوئے غبارے پھاڑنے کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی بنا ڈالا، جس کی خاص شرط یہ تھی کہ دونوں غبارے ایک ہی وقت میں پھٹنے چاہییں۔ انہوں نے یہ چیلنج بھی کامیابی سے پورا کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر جاری خصوصی ویڈیو میں اس باپ بیٹی کی کارکردگی کو نمایاں جگہ دی، جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ راشد نسیم اور فاطمہ نسیم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے بہترین سفیر بن چکے ہیں۔
راشد نسیم اس سے قبل متعدد ممالک میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی مقابلوں تک پہنچنے اور کامیاب ہونے کی مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی تعاون کے بغیر عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں، مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو حکومتی سطح پر وہی اہمیت دی جائے جو دنیا کے دیگر ممالک میں دی جاتی ہے، تاکہ نوجوان نسل بھی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکے اور عالمی ریکارڈز میں پاکستان کا حصہ مزید بڑھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ فاطمہ نسیم انہوں نے
پڑھیں:
سیاسی رہنما کی سالگرہ کا 36 پونڈ وزنی کیک کاٹنے سے قبل ہی بچوں نے لپک کر ختم کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ایک سیاسی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جانے والا 36 پونڈ وزنی کیک اُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب تقریب میں موجود بچوں نے اسے چند ہی لمحوں میں چٹ کر دیا۔ اس غیر متوقع واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے مزاحیہ انداز میں شیئر کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب ایک دلچسپ صورتِ حال کا شکار ہوگئی، جب تقریب کے لیے لایا گیا 36 پونڈ وزنی کیک کٹنے سے پہلے ہی بچوں نے چند لمحوں میں ختم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب کے موقع پر جب بھاری بھرکم کیک دفتر کے باہر پہنچا تو گلی میں موجود بچوں نے اسے دیکھا اور دوڑتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔ چند ہی لمحوں میں یہ منظر ایک ہنگامہ خیز صورتحال میں تبدیل ہوگیا، جہاں بچے ہنستے، دھکم پیل کرتے اور ایک دوسرے سے کیک چھینتے ہوئے نظر آئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پورا کیک صرف 36 سیکنڈ میں غائب ہوگیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین نے اس واقعے کو خاصے مزاحیہ انداز میں لیا۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “36ویں سالگرہ، 36 پونڈ کا کیک… اور 36 بچوں نے اسے 36 سیکنڈ میں ختم کردیا!” اس دلچسپ صورتِ حال نے آن لائن صارفین کو خوب محظوظ کیا، اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچوں کو کیک کھانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی، مگر تب تک تمام کیک مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا اور بچوں نے اسے چند لمحوں میں صفایا کر دیا۔