جاپان :سمندر میں ڈوبنے کے واقعات 10 سال کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دریا یا سمندر وغیرہ کے کنارے رونما ہونے والے حادثات کی تعداد گزشتہ سال ایک دہائی میں سب سے رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانی کے کنارے 1535 حادثات ہوئے۔ یہ 2023ء کے مقابلے میں 140 سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ستمبر سے نومبر تک دریاؤں میں اس طرح کے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 5سالوں کے اوسط سے زیادہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 794 افراد ہلاک اور 22 لاپتا ہوئے۔ 372 واقعات سمندر میں ، دریاؤں میں 288، آبپاشی گزرگاہوں میں 100، تالابوں یا جھیلوں میں 39 اور 3واقعات سوئِمنگ پولز میں ہوئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک
—فائل فوٹوچارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے، جن کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ گشت موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔