Daily Mumtaz:
2025-10-30@17:16:39 GMT

کراچی: ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں، شہری پریشان

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

کراچی: ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں، شہری پریشان

کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں شدید خامیاں سامنے آئی ہیں، جس کے باعث کئی شہریوں کو ایسے چالان بھیجے جا رہے ہیں جو دراصل ان کے نہیں ہیں۔
متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ چالان پر درج موٹرسائیکل نمبر اور اصل نمبر مختلف ہیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ چالان میں موٹرسائیکل نمبر مختلف لکھا گیا ہے، جبکہ وہ خود چالان میں درج وقت اور مقام پر موجود ہی نہیں تھا۔ مثال کے طور پر چالان میں 27 اکتوبر کو صبح 9:45 بجے تین تلوار، کلفٹن کا وقت اور مقام درج تھا، حالانکہ شہری اسی وقت اپنے گھر اسکیم 33 میں موجود تھا۔
چالان میں شہری پر الزام تھا کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور اسے 2,500 روپے جرمانہ اور 6 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔ متاثرہ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ای چالان میں غلطیاں معمول بن گئیں تو شہری کہاں جائیں گے اور انصاف کیسے حاصل ہوگا۔
خیال رہے کہ صرف تین دن میں کراچی کی سڑکوں پر 11,000 سے زائد ای چالان کیے گئے، جن میں سے 1,755 چالان تیز رفتاری پر تھے۔ شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیمرے اور ڈیوائسز لگائے گئے ہیں، مگر سڑکوں پر تیز رفتاری کی حد یا دیگر خلاف ورزیوں کی واضح نشاندہی کے لیے کوئی بینرز یا سائن بورڈ نہیں لگائے گئے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے تحت پہلا چالان معاف ہے، مگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان بھرنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چالان میں

پڑھیں:

ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے،  منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے، صرف افتتاح کے پہلے روز چھ گھنٹوں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے چالان کر دیے گئے، کراچی کی سڑکیں کچے راستوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں،  پنجاب میں یہی جرمانے دس گنا کم ہیں،  سندھ حکومت عوام کو آگاہی دینے کے بجائے محض جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں مصروف ہے۔

ادارہ نور حق میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ بھاری گاڑیاں عوام کے لیے موت کا پروانہ بن چکی ہیں،  حکومت فوری طور پر ٹریفک نظام اور ای چالان سسٹم کا از سرِ نو جائزہ لے۔

کے الیکٹرک کی نااہلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے جماعت اسلامی کی اپیل پر بجلی کا ٹیرف 7 روپے 60 پیسے کم ہونے کے بعد کے الیکٹرک چیخ رہی ہے،  گزشتہ 20 برس میں یہ ادارہ عوام پر بجلی کے بم گرانے والا سب سے بڑا پاور سیکٹر مافیا بن چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ  سی ای او مونس علوی لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں،  کے الیکٹرک کے لائن لاسز ملک کی سرکاری ڈسکوز سے بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 20 سال میں 900 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،  اگر جماعت اسلامی کی اپیل پر ٹیرف میں کمی نہ آتی تو ہر سال مزید 127 ارب روپے سبسڈی میں ادا کرنے پڑتے۔ یہ کامیابی کراچی کے عوام کی ہے،  ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر کو ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دی جائے، بلوں میں شامل بھاری ٹیکس ختم کیے جائیں اور کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کیا جائے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ اہلِ کراچی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،  503 ملین امریکی ڈالر کے اس منصوبے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، سڑکیں تباہ، گٹر بہہ رہے ہیں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،  انہوں نے یاد دلایا کہ مرتضیٰ وہاب نے 60 دن میں سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ وفا نہ ہوا۔ پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں  بدل دو نظام کو کے عنوان سے اجتماعِ عام منعقد کر رہی ہے۔ عوامِ پاکستان، خصوصاً اہلِ کراچی اپنی فیملیز کے ہمراہ اس میں شرکت کریں اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا
  • کراچی: الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں
  • جعلی ای چالان سے ہوشیار! نئے سائبر فراڈ کو کیسے پہچانیں؟
  • کراچی: 3 دن میں 11 ہزار سے زائد ‘ای چالان’ ہوگئے، شہری حیران و پریشان
  • کراچی میں ای چالان کا دوسرا دن: 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 شہری نشانے پر
  • 6گھنٹے میں سوا کروڑ روپے کے ای چالان ، شہریوں کا شدید غم و غصے کا اظہار
  • کراچی میں ای چالان نظام نافذ: سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، ٹریفک قوانین یورپ والے، عوام بھڑک اٹھے
  • ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے،  منعم ظفر