وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے اصلاحاتی عزم اور نجی شعبے پر اعتماد کا خیز مقدم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وفاقی وزیرِخزانہ جناب محمد اورنگزیب خان کے حالیہ انٹرویوکوسراہا ہے۔ انہوں نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِخزانہ کی واضح، دو ٹوک معاشی حکمتِ عملی اورنجی شعبے پرمبنی ترقی کے وڑن سے کاروباری برادری کواطمینان حاصل ہوا ہے۔اس وڑن کے مطابق نجی شعبے کا ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیرِخزانہ کا یہ بیان کہ “نجی شعبہ معیشت کا انجن ہے، جبکہ حکومت کا کردار اسکو سہولت فراہم کرنا ہے”۔ یہ وہ مؤقف ہے جس کی کاروباری برادری طویل عرصے سے وکالت کررہی ہے۔ عالمی وملکی چیلنجزکے باوجود ملک کی معاشی شرحِ نمومیں بہتری کے لیے وزیرِخزانہ کا اعتماد سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِخزانہ کی جانب سے ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے میں بہتری اورسرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری کے عزم کا اعادہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع، بینک مارک اپ میں کمی، اورگردشی قرضوں کے خاتمے کے بغیرکاروباری لاگت میں کمی ممکن نہیں ہے، جو عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ معاشی آزادی، برآمدی مسابقت اور “ایسٹ ایشیا مارکیٹ” کے ماڈل کی جانب پیش قدمی ہی پاکستان کے لیے پائیدارترقی کا واحد راستہ ہے۔ کاروباری طبقہ حکومت کی اْن پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے جوماضی کی فرسودہ سوچ سے ہٹ کربرآمدات اورصنعت کاری کوفروغ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک انفراسٹرکچرکی مونیٹائزیشن، خصوصی اقتصادی زونزکی ترقی، معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکل جیسے کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات نجی شعبے کی شمولیت اورترقی لیے شاندارمواقع فراہم کریں گے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام اہم ہے، مگریہ آخری منزل نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ استحکام کوحقیقی کاروباری ترقی میں بدلا جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سرخ فیتے کا خاتمہ، توانائی نرخوں میں کمی اورٹیکس نظام کی سادگی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِخزانہ کا بینکاری تجربہ عملی اصلاحات کے نفاذ میں کلیدی کردارادا کرسکتا ہے، اورکاروباری برادری پاکستان کی معاشی کامیابی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیارہے۔میاں زاہد حسین نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی میں تسلسل اور کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ہی معیشت کودیرپا خوشحالی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر خزانہ کاروباری برادری نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔
وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔
چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ اور آہنی دوستی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ دو طرفہ تجارت کو اگلی سطح تک لے جانے سمیت معدنیات ، کان کنی، زراعت، اے آئی اور آئی ٹی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پرمبنی ہے۔
اشتہار