سینیٹ میں آئی ایم ایف رپورٹ کا جواب دے چکا ہوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئی ایم ایف رپورٹ کا جواب دے چکا ہوں، یہ رپورٹ حکومت نے ہی تیار کی ہے۔ آئی ایم ایف نے اصلاحات کی تعریف بھی کی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ ڈھانچہ جاتی خامیاں ہیں انہوں نے اس کی بات کی ہے، اراکین پارلیمنٹ یہ رپورٹ ضرور پڑھیں اس میں 15 سفارشات بھی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں 31 دسمبر سے پہلے ایکشن پلان دیں گے، کافی چیزیں ایسی ہیں جن پر کام جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کئی امور پر قانون سازی ہوچکی ہے، انھوں نے اس موقع پر آئی ایم ایف کی سفارشات پڑھ کر بھی سنائیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کے اپنے ماہرین بھی آئیں ہم خیر مقدم کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا
وقاص عظیم : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیم میں ترامیم کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
پاور ڈویژن سرکلر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان کی سمری اجلاس میں پیش کرے گا، کلوروفارم کی درآمد پر پابندیاں لگانے کی سمری پیش کی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کے ناروا رویے کیخلاف شکایات کے لئےکمپلینٹ سیل قائم
ایران سے بجلی کی خریداری کی تجاویز پر غور ہوگا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو بجٹ سپورٹ کے لیے فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو ایک ارب 28 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہمی پر غور ہوگا، پاسکو کو تحلیل کرنے کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔