آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (آج )پیر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔اتوار کو ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سات ارب ڈالر کے استحکام پروگرام کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو بورڈ ا ئی ایم ایف پاکستان کو ارب ڈالر
پڑھیں:
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل‘ پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا حتمی فیصلہ ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل پیر آٹھ دسمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجرا کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس رقم میں سے ایک ارب ڈالر جاری توسیعی فنڈ کی سہولت جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام کی مد میں ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ پہلے ہی طے ہو چکا ہے، پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف کی تیار کردہ کرپشن اور گورننس کی رپورٹ جاری کر دی تھی اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ کا تعین بھی کر دیا۔ بظاہر اب قرض کے اجرا میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔