آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان 102 ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کردی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں؛ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈا ئون، متعدد ہالز اور فارم ہا ئوسز سیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ارب ڈالر
پڑھیں:
پاکستان بڑی قسط کے قریب: آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا
پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سات ارب ڈالر کے استحکام پروگرام کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی معاونت آر ایس ایف کے تحت فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی خطرات سے متعلق مالی، اقتصادی اور جسمانی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام پاکستان کو گرین بجٹنگ کو فروغ دینے، مالیاتی ضوابط میں موسمیاتی خطرات کے جائزے کو شامل کرنے، موسمیاتی ڈیٹا کی بہتر شفافیت اور موسمیاتی طور پر مضبوط انفرااسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کی موسمی خطرات سے نمٹنے اور طویل مدتی لچک قائم کرنے کی کوششوں میں آئی ایم ایف کی بھرپور حمایت پر دوبارہ زور دیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب دوحہ کے شیرٹن گرانڈ میں منعقد ہونے والے 23 ویں دوحہ فورم میں ایک اعلیٰ سطح کے پینل میں ممتاز مقرر کے طور پر شریک ہوئے۔ادھر آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو 8 دسمبر 2025 کے ایگزیکٹو بورڈ ایجنڈے میں شامل کیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ اگلی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر غور کرے گا، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف ) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف ) کے پہلے جائزے کا احاطہ کرے گی۔