عمر ایوب‘ زرتاج گل کو اشتہاری قرار‘جائیداد ضبطی سے متعلق سماعت 20 دسمبر کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں بھی
ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کی صورتحال پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا سماعت کریں گے وہ پہلے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر چکے ہیں۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متنازع ٹویٹس کیس میں مرزا شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
عدالت نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کے خلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔