پاکستان نیوی اور عمان کی مشترکہ مشق کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان کراچی میں دو طرفہ بحری مشق کے بارہویں ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل نیوی آف عمان کے بحری جہاز الراسیخ اور الشناس پر مشتمل فلوٹیلا نے کراچی میں منعقدہ دوطرفہ بحری مشق ثمر الطیب 2025 کے بارہویں ایڈیشن میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اس مشق کا مقصد بحری سیکیورٹی میں تعاون کا فروغ اور پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
کراچی بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کا روایتی انداز میں پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے اپنےفن کا مظاہرہ کیا۔
بحری مشق ثمر الطیب 2025، باہمی پیشہ ورانہ تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔
پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کے درمیان 1980 کے بعد سے باقاعدگی کے ساتھ اس مشق کا انعقاد ہورہا ہے جبکہ اس کا گزشتہ ایڈیشن 2023 میں عمانی سمندری حدود میں منعقد ہوا تھا۔
مہمان اہلکاروں نے پاک بحریہ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں، جہازوں پر استقبالیے، اور اہم بحری تنصیبات و تربیتی مراکز کے دورے بھی کیے۔
دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مذاکرات، عملی مباحثوں اور بحری شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔
یہ دورہ سی فیز پر اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے جدید بحری جنگی تقاضوں کے مطابق مشترکہ آپریشنل مشقوں میں حصہ لیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے اور دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ثمر الطیب 2025 میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری اور خطے میں امن، استحکام اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ رائل نیوی کے مطابق
پڑھیں:
کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا: وزیر داخلہ
فریقین نے پاک ،سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :