میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز اور میری ٹائم ڈومین میں ترقی کے نئے مواقع پر گفتگو کی۔
انہوں نے معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر ڈیٹرنس پر گفتگو کی اور علاقائی امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کا ذکر کیا۔
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
اس موقع پر شرکاء کو موجودہ بحری خطرات، میری ٹائم ڈومین سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ کے نمایاں اقدامات اور ساحلی کمیونٹی کی ترقی سے متعلق کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفد میں ارکانِ پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، سینئر فوجی افسران، میڈیا کے نمائندے، کاروباری شخصیات، صنعت کار اور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک بحریہ میری ٹائم
پڑھیں:
میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹوسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔
سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔