وزیراعظم لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کے دورے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے آج شب لاہور ائیرپورٹ پر لینڈکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر پہلے بحرین گئے تھے۔ وہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 26 نومبر کو اسلام آباد سے بحرین پہنچے تھے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی دورہ بحرین کے اگلے روز برطانیہ ذاتی نوعیت کے وزٹ پر لندن گئے تھے۔ انہوں نے لندن میں اپنا طبی معائنہ کروایا اور آرام کیا۔
وزیراعظم پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
لاہور ائیرپورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اپنی فیملی کی اقامت گاہ جاتی امرا گئے ہیں۔ وہ صبح اسلام آباد پہنچ کر اپنے دفتر میں کام کا آغاز کریں گے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے لندن میں قیام کے دوران 7 میڈیکل اپوائٹمنٹس ہوئے۔
انہوں نے کئی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔