سندھ سرکار کاسرکاری ملازمت کیلئے بڑا فیصلہ ؛ عمر کی حد میں 5 اور 2 برس کی رعایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سٹی 42: عمر بڑ ھ گئی ملازمتیں نہ مل سکی،سندھ سرکار نے سرکاری ملازمت کیلئے بڑا فیصلہ کردیا
عمر کی حد میں مزید پانچ اور دو سالوں کی رعایت دے دی ،سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا
نوٹی فکیشن سیکشن افسر ٹو ندیم احمد کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیوں کے عمر کی حد 33 برس مقرر کردی ۔
عمر کی حد میں 28 سال سے بڑھا کر 33 سال کردی گئی ۔عمر کی حد میں پانچ سالوں کی رعایت دے دی گئی ۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کیلئے عمر کی حد میں دو سالوں کی رعایت دی گئی
عمر کی حد تیس سال مقرر کردی گئی ۔عمر کی حد میں رعایت سپریم کورٹ کے حکم پر دے دی گئی ۔
عمر کی حد میں دی جانے والی رعایت کو سندھ حکومت نے ختم کیا تھا ۔عمر کی حد میں دی جانے والے رعایت ختم ہونے کے بعد ملازمت کےخواہشمند امیدواروں کے ارمان ہی دم توڑ گئے تھے ۔سندھ حکومت نے طویل سالوں سے بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی تھی ۔ نئی بھرتیوں پر پابندی اٹھا دی گئی تھی .
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمر کی حد میں کی رعایت
پڑھیں:
کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس،اے آئی جیز، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز کی جانب سے شہروں میں نصب کیمروں اورTRACSسسٹم کے نفاذ کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع ٹھٹہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت مراکز قائم ہوچکے ہیں۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ چند روز میں سہولت سینٹرز کے عملے کو تربیت فراہم کردی جائے گی، ایس فور {S4} منصوبے کے تحت نصب کیمروں سے حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز پہلے ہی کیا جاچکا ہے جبکہ تمام اضلاع سے موصول کیمروں اور آلات کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
پی ڈی آئی ٹی نے بتایا کہ 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اوردیگرخلاف ورزیوں کی شناخت کرسکتے ہیں، بقیہ اضلاع میں نصب کیمرے آئندہ چندروز میں اپ گریڈ کردیے جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز اپنے اضلاع میں TRACS کے نفاذ سے قبل بھرپور آگاہی/تشہیری مہم چلائیں۔ اسٹیک ہولڈرز،میڈیا،ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو اعتماد میں لیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل اور قوانین سے متعلق آگاہی اجلاس اور ملاقاتیں کی جائیں۔بغیر ہیلمیٹ، بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام سے متعلق عوام کو بھرپور آگاہی فراہم کی جائے۔