پاکستان کے ٹی20 انٹرنینشل کپتان سلمان علی آغا نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل قومی اسکواڈ میں بڑے تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔

’مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کوئی بڑی تبدیلی ہوگی۔ یہ وہی کمبی نیشن ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔‘

ٹی20 ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے کردار سونپ دیے گئے ہیں اور ٹیم اسی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ شامل ہے۔

سلمان علی آغا نے کپتانی میں ممکنہ تبدیلی کی خبروں کو بھی مسترد کردیا۔ ’ابھی پاکستان ٹیم میری قیادت میں ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے 6 ٹی20 میچز باقی ہیں اور ان میچز میں مسلسل کارکردگی کلیدی ہوگی۔

’ہم ان 6 میچز میں بڑی تبدیلیاں نہیں کرسکتے، ہم نے اس گروپ کے ساتھ 6 ماہ کرکٹ کھیلی اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘

سلمان علی آغا نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی20 آئی سیریز سینیئر اور نوجوان کھلاڑیوں دونوں کےلیے فائدہ مند ہوگی۔

’سینیئر کھلاڑی سری لنکا کے حالات کو سمجھتے ہیں اور نئے کھلاڑی بھی قیمتی تجربہ حاصل کریں گے، یہ سیریز ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔‘

سری لنکا کے دورے کے بعد پاکستان کی توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کی میزبانی میں ٹی20 سیریز کھیلے گا، جو 20 اوورز کے ورلڈ کپ سے کچھ دن پہلے اختتام پذیر ہوگی۔

ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتری کی گنجائش ابھی باقی ہے۔

’ٹیم صحیح راستے پر ہے، لیکن ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اس سطح تک پہنچے جہاں سب اسے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔‘

سلمان علی آغا نے پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 جیتنا چاہتے ہیں اور پھر 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

’ٹی20 اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا میرے خواب ہیں اور اگر یہ حقیقت بن جائیں تو میں بہت خوش ہوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سلمان علی آغا کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سلمان علی ا غا کرکٹ سلمان علی آغا نے ٹی20 ورلڈ کپ ورلڈ کپ سے سری لنکا کے ساتھ ہیں اور کہا کہ

پڑھیں:

بی آر اے کمانڈر نور علی چاکرانی کا 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ

بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا
  • جسٹن ٹروڈو کی پوسٹ کے بعد کیٹی پیری نے بھی اپنے رشتے کی تصدیق کردی
  • ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان علی آغا نے بتادیا
  • عمران، شاہ محمود سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل 
  • پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخل مسترد کردی
  • وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل
  • بی آر اے کمانڈر نور علی چاکرانی کا 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ
  • نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا فیصلہ
  • آئی ایل ٹی20 ،دبئی کیپیٹلز کے کپتان داسون شناکااگلے میچ کے لیے پر عزم