2025-12-08@14:44:55 GMT
تلاش کی گنتی: 31474

«کامیاب ا»:

    اسلام آباد:   ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عمل درآمد کمزور اور سست ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500...
    پاکستان تحریک انصاف اوورسیز نے فرانس میں پارٹی کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو پی ٹی آئی یورپ کا ڈپٹی سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔انکی نامزدگی پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنماؤں چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری افضال ڈھل، پی کے چوہدری، چوہدری گلزار لنگڑیال اور کارکنوں نے انہیں دلی مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔یاسر قدیر کی نامزدگی پر یورپ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوووسبیانتو کا صدر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 جنگی طیاروں  نے انڈونیشیا کے صدر کا شاندار استقبال کیا اور انہیں فضائی سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے انڈونیشیا کے صدرکا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی  حصار میں لے کر منفرد انداز میں خوش آمدید کیا۔ پرتپاک اور منفرد استقبال پر انڈونیشیا کے صدر نے پاک فضائیہ ، پاکستانی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے...
    حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جرمانوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر 2روز سے مذاکرات جاری تھے،ٹریفک آرڈیننس 2025سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے۔ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، جرمانوں کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قبل ازیں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی...
    واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر انتہائی سخت سیکیورٹی سیٹنگز لاگو کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھی: واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، نیا قانون نافذ میٹا کی ملکیت رکھنے والا یہ پلیٹ فارم اب ایک ایسا نیا پرائیویسی آپشن فراہم کر رہا ہے جو صارفین کو آن لائن خطرات کے خلاف بہت مضبوط تحفظ دیتا ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کی معلومات دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کے مطابق یوزرز کو اب متعدد سیٹنگز کو الگ الگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ صرف ایک بٹن دبا کر اپنی سیکیورٹی کو ’میکسیمم لیول‘ پر لے جا...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاوفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی ہے ۔محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چیف آف ڈیفنس فورسز سرپرائز دے دیا علی امین گنڈاپور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وی نیوز
    اسلام آباد:( نیوزڈیسک) نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا۔نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام...
    سوشل میڈیا پر چند روز سے یہ دعویٰ گردش کررہا تھا کہ پنجاب میں ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ مختلف پوسٹس اور غیر مصدقہ پیغامات میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹریفک قوانین کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے، اس وجہ سے شہریوں کے لیے جرمانے یا کارروائی نہیں ہو گی۔ فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ غلط ہے۔ سرکاری سطح پر ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی کوئی بات نہ کی گئی، نہ ہی اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس...
    ملکی صدر کو کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے معافی نامہ لکھنے والے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے معافی کے بدلے سیاست چھوڑنے سے متعلق پہلی بار ردعمل ظاہر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معافی نامے کے بعد یہ بحث زور پکڑنے لگی تھی کہ کرپشن مقدمات ختم کرنے کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ اپوزیشن جماعت نے اسرائیلی صدر پر زور دیا تھا کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی سیاست کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کی شرط پر دی جانی چاہیئے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ سیاست چھوڑیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی انا اور پاگل پن کا سلسلہ نیا نہیں، انہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف غلیظ اور بدتمیزی پر مبنی گفتگو کی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اپنے نامناسب بیان سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، 9 مئی کو300 سے زائد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ملکی سلامتی اور استحکام کی مخالفت کرنے کی سزا آئین میں موجود ہے۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک دشمن کے ساتھ نیکسز بنا کر ملک کے خلاف دشمنی کریں گے تو وہ آزادی رائے نہیں، ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، صوبے کے حالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے پھر تو ٹھیک ہے لیکن اگر صوبائی حکومت سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے...
    سٹی 42: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے  مذاکرات کے بعد ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان کردیا ۔صدر آل پاکستان  گڈز ٹرانسپورٹرزنبیل محمود طارق نے بتایا کہ  صوبائی وزیربلال اکبرکی جانب سےآرڈیننس بارےکمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔کمرشل گاڑیوں کےڈرائیورزپرخلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آرنہیں ہوگی۔کمرشل گاڑیوں کے چالان پر پرانے جرمانے ہوں گے ۔ریویو کمیٹی حکومتی ٹیم کیساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی۔  ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025 جاری کر دی کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ کے انکشاف ہواہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہوکر1100 مکعب میٹر رہ گئی، زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آبادی، ناقص مینجمنٹ سےپانی کا بحران بڑھ رہا ہے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ پانی ضائع کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی...
    علی پور، ریپ کا شکار طالبہ حاملہ ہوگئی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ برس پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والی نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting to review preparations for 9th OIC Ministerial Conference on Women, to be hosted by Pakistan in 2026. The DPM/FM underscored the importance of successfully organizing the conference… pic.twitter.com/O5qgQ3HEuR — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 8, 2025 وزیر خارجہ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز کی ممکنہ خریداری کے فیصلے میں شامل ہوں گے کیونکہ 72 ارب ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ میڈیا صنعت میں شدید ردعمل کا باعث بن رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ اسکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ اس ڈیل میں مسئلہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کا غلبہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو دنیا کی بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے وارنر برادرز  ڈسکوری کے ٹی وی و فلم اسٹوڈیوز اور ایچ بی او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس نے نہ صرف پاکستانی کرکٹ کی عالمی پہچان کو اجاگر کیا بلکہ شائقین کو بھی بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر پی سی بی اور پی ایس ایل کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ معروف قومی کرکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے لیگ کے مستقبل اور ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے...
    سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف  اور چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  طالبان ریجیم  کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان  کے پاس  فتنہ الخوارج یا پاکستان میں  سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔  اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں  تینوں مسلح افواج  کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف...
    کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان ادائیگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، تنازع ایک بار پھر عدالت میں پہنچ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کے تنازعے سے متعلق درخواست پر تعمیرات کو گرانے سے روک دیا۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو نیو جام صادق برج کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر کی منتقلی کا  تنازعہ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے موقف دیا کہ کسی بھی منصوبے کی تعمیر سے قبل یوٹیلیٹی انفراسٹرکچر کی منتقلی کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان انفراسٹرکچر کی منتقلی کے لئے معاہدہ طے پایا...
    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ پر موجودہ پتا تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ مزید پڑھیں: نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف ترجمان نادرا کے مطابق ادارے نے پتا کی تبدیلی کا طریقہ مزید سہل بنا دیا ہے تاکہ لوگ اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور تازہ ترین رکھ سکیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ پتا تبدیل کروانے کے لیے شہریوں کو لازمی طور پر رہائش کا ایک معتبر ثبوت جمع کرانا ہوگا۔ پتے کی تصدیق کے لیے والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت والے پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس...
    لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اور ٹرانسپوٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرانسپوٹرز سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حکومت نےپنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ خیال رہےکہ ٹرانسپورٹرز نے آج بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی،ٹرانسپورٹرز نےبھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔
    پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی ہوئی تھی۔ ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ بھاری جرمانے، مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا۔تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیشِ نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیشچیف آف آرمی اسٹاف، سی...
    — فائل فوٹو  سرگودھا کے نواحی گاؤں میں خاتون نے شوہر کے اغواء کا مقدمہ گھر آئے مہمان پر درج کروا دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم شخص کل رات گھر آیا اور شوہر کو ساتھ لے گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ شوہر کو نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے، پولیس نے مغوی کی تلاش شروع کردی۔
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کا بتانا کہ اسکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ  مختلف اوقات میں اسکول مالک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے...
    چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی خطرات کے تناظر میں اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنی عسکری حکمتِ عملی کو ملٹی ڈومین آپریشنز کے جامع اور متحد نظام کے تحت مزید جدید اور مؤثر بنائے۔ نئے قائم کیے گئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے اسے ایک ’تاریخی اور بنیادی تبدیلی‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس اسٹریٹیجک تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو تینوں افواج کے آپریشنل رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے واضح کیا...
    نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق  اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں ندا یاسر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلیوری والوں کے پاس چینج نہ ہونے پر بدنیتی کا الزام، ندا یاسر کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لےلیا ندا یاسرکے...
    ویب ڈیسک : پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدرکا استقبال کیا۔ اس موقع پر انڈونیشین صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ دو روزہ دورے میں صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہو گی۔ دونوں ممالک کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان...
    — فائل فوٹو  پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کر رہا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ اپنی افواج اور سپہ سالار، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں وہ دشمن کی حمایت کرتے ہیں، میر جعفر اور میر صادق کا نام سب نے سنا ہے، میر جعفر اور میر صادق نے اپنی افواج کی صفوں...
    نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتے کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا...
    انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں اہم وزرا اور سینیئر حکام شامل ہیں۔ یہ صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ مزید پڑھیں: ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم شہباز شریف یہ دورہ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران، صدر پرابووو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے...
    پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی معروف میزبان حنا نیازی نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔ حنا نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: “And she said Yes”۔منگنی کی تقریب بیچلر پارٹی کے انداز میں منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ تقریب میں حنا نیازی نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن اور وینٹیج اسٹائل ہیئر ڈو کا انتخاب کیا، جبکہ جیولری نہایت کم پہنی۔ وہ اور ان کے منگیتر دونوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا، تاہم حنا نے اپنے منگیتر کا چہرہ فی الحال ظاہر نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر خاصی مقبول حنا نیازی کے انسٹاگرام پر 1.67 لاکھ سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز بھی شریک تھے۔ مزید :
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو ایک پروقار تقریب کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور مستقل جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اُن سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سیریمونیل ہال میں منعقد ہوئی، جہاں سپریم کورٹ اور مختلف ہائیکورٹس کے ججز، سینیئر وکلا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ قانونی شخصیات نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے سپریم کورٹ میں مستقل ہونے والے جج جسٹس میاں گل حسن کی حلف برداری تقریب ۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ افریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے...
    ویب ڈیسک :نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہش مند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق اب پتہ کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔ ترجمان نادراکے مطابق پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا،اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا: خلیل الرحمٰن قمر اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش...
    وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہتے ہوئے اسے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مستعدی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنے مؤثر کردار کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے عملے نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا، جو پاکستان کو منشیات...
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کے لیے ’’500 کروڑ روپے‘‘ درکار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کسی بھی سیاسی جماعت کو دینے کے لیے اتنا پیسہ نہیں، لیکن وہ پنجاب کو دوبارہ ایک ’’سنہری ریاست‘‘ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر آگے لائے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔ دوسری جانب...
    بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔ کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد...
    بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    بھارت  نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔ بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم  کی فصل کو نقصان پہنچانے  کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر...
    بھارت کی معروف ایئرلائن انڈیگو شدید انتظامی بحران کا شکار ہو گئی ہے، جس کے بعد مودی حکومت کی پالیسیوں پر اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے۔ پروازوں میں تاخیر، منسوخیاں اور ہزاروں مسافروں کی مشکلات نے ایئرلائن کے نظام اور حکومتی نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیگو کا یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کی ناکامی کا نتیجہ ہے، جس کا بوجھ ہمیشہ عام شہریوں پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروازوں کی بندش، تاخیر اور مسافروں کی بے بسی اس فضائی صنعت میں قائم چند بڑے اداروں کی بالادستی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے منصفانہ مقابلے کے نظام پر زور دیا تاکہ مسابقت میں شفافیت...
    مسقط(نیوز ڈیسک) عمان کی وزارتِ محنت نے 7 دسمبر 2025 کو توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں متعدد پیشوں کے لیے لازمی “لائسنسنگ سسٹم” کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق ان شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو مخصوص پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جس کی نگرانی عمانی ایسوسی ایشن فار انرجی اینڈ مائننگ اسکلز کرے گی۔ وزارتِ محنت نے وضاحت کی کہ جن پیشوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جبکہ تمام کمپنیوں اور ملازمین کو یکم جون 2026 تک اصلاحی مدت (Correction Period) دی گئی ہے۔ اس دوران ورک پرمٹ کی تجدید یا اجراء ممکن ہوگا، چاہے ملازمین نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے ساتھ ممکنہ 83 ارب ڈالرز کی ڈیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے ہی بڑی مارکیٹ شیئر رکھتی ہے اور یہ معاملہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے درمیان ممکنہ ڈیل پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں براہِ راست کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سودے کا جائزہ وفاقی ریگولیٹرز لے رہے ہیں اور اس پر دوسری کمپنیز کے مقابلے سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سارینڈوس کی بھی تعریف کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشین صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ انڈونیشن صدر کی صدر  آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔ دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: یہ ایک حیرت انگیز عادت ہے اگر آپ دنیا کو ایک فائدے کے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں، جب آپ بڑی تصویر پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جب آپ توسیع اور یہاں تک کہ روحانی ارتقاء کو اپنے راستے کے طور پر منتخب کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ تاہم، یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ اپنے جذبات کو قبول کریں، ان میں سے ہر ایک کو محسوس کریں اور ان میں سے ہر ایک کو اتنا ہی درست سمجھیں چاہے ٹریگر کچھ بھی ہو اور بغیر کسی فیصلے کے۔ آپ کے جذبات آپ کو نشانیاں بھیج رہے ہیں جب کچھ غلط محسوس ہوتا ہے یا...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جنوبی ایشیائی خطے کے لیے پاکستان کے عزم اور تعاون کی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کا سارک کی جگہ نیا علاقائی اتحاد بنانے پر غور، بھارتی شمولیت کا امکان کم انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، ٹرانزٹ، توانائی روابط اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تیار ہے، تاکہ پورا...
    بھارت میں معمول کی فوجی مشقوں کے دوران ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا ہے، جس نے بھارتی فوج کی تربیتی صلاحیت اور حفاظتی اقدامات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں فوجی مشق کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک نہر پار کرنے کی مشق کر رہا تھا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ میں اسی نوعیت کی مشق کے دوران ٹینک دریا میں بہہ گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں بھی...
    اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی،محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔ بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک، دو شدید زخمی انسدادِ منشیات کا کامیاب آپریشن پاک...
    آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہِ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔ آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم...
    ماہرین کے مطابق انسداد دہشت گردی کے بارے میں مغربی طاقتوں کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے تعاون کا مقصد بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم و بربریت کو چھپانا اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکہ انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہونے کے بھارت کے دعوے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ اور پاکستان کے خلاف جارحانہ عسکری عزائم کی وجہ سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور امریکہ نے مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوبارہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے انکار کرتے ہوئے کہا فلسطینی ریاست کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے، ہمارے عوام فلسطینی ریاست کے خلاف ہیں، مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، فلسطینی ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار دے دیئے۔ جرمن چانسلر نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرمپ پلان کے دوسرے مرحلے کا آغاز ضروری ہے، اسرائیل کو بعض معاملات میں انٹرنیشنل نگرانی قبول کرنا ہوگی، حماس کا غزہ میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نیا مشرق وسطیٰ چاہتے ہیں، جہاں فلسطینی ریاست تسلیم...
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر رد عمل دیتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیدیا۔آئی جی پنجاب نے پیغام دیا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ہڑتالیں نہیں۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ 'لائسنس ٹو کل' ہےجو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر گاڑی بھی نہیں آنے دیں گے اور اسے ضبط کر لیں گے۔آئی جی پنجاب نےکہا ہڑتال کا مطلب ہےکہ اسکول کی ویگنیں الٹتی رہیں اور بچے مرتے رہیں، اسکول بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی دباؤ بلیک میلنگ میں نہیں...
    جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر اہم وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتودو روز قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی...
    ABUJA, NIGERIA: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریور ٹریننگ ورکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈا پیکج 16ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پر اجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سائیٹ پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قلات میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز...
    اسلام آباد(آئی این پی ) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر آج ( پیر کو) پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔وزیراعظم نے گزشتہ دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔انڈونیشین صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نیوی کے جہاز ’’یمامہ‘‘ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران بحیرہ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی۔ جس کی مالیت 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت سرانجام دیتی ہے۔ خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-15 کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری میں دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری میں صحت وصفائی کانظام درہم برہم ہونے سے جگہ جگہ گندگی وغلاضت کے ڈھیر لگ گئے۔مچھروں کی افزائش نسل بڑھنے سے ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں بھی اضافہ۔ایک ماہ میں ملیریا کے 130اور ڈینگی کے 32مریض سول ہسپتال کوٹری میں زیر علاج۔بلدیاتی حکام مچھروں کے خاتمے کیلئے ابتک اسپرے مہم چلا نہیں سکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کا ہیڈ کواٹر شہرکوٹری کی دو میونسپل کمیٹی کوٹری اور بھولاری کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی حکام کی مبینہ غفلت کے سبب صحت وصفائی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش تیزی سے ہورہی ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا اور ڈینگی کے امراض میں مبتلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-7 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔ شھری نوجوان سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں سندھ زندہ آباد، سندھ صوفیاء کی دھرتی کے نعروں سے شھر کی گلیاں روڈ راستے گونج اٹھے۔ سندھ کی خوشحالی، ترقی کیلئے درگاہ جمن شاہ پر حاضری خاص دعائیں مانگی گئیں امن کی نگری امن پیار کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شھر ثقافت کے رنگوں سے رنگ گیا پریس کلب کندھکوٹ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی شھر بہر سے نکلنے والی مختلف ریلیاں پہنچیں جسقم کی جانب سے سیکڑوں کارکنان رسالدار روڈ سے والی دنوں سندھی، حفیظ سندھی، بشام خان، بشیر خان سمیت دیگر کی قیادت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ آئینی ترامیم میں جلدبازی نے ملک کی بنیادوں کو متزلزل کردیا ہے۔ مصنوعی قیادت اور ہائبرڈ نظام نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت اور مخلص قیادت ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے۔ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کی نمائندہ ہے، اوطاق اور مہمان نوازی کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، جو شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں سندھ کی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے معتبر علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صبا ح نیوز)پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے اور ان کے منصب چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ اس تاریخی اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چودھری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کا قیام انتہائی اہم سنگ میل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بین الاقوامی محققین کے مطابق خواتین کو جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں کلینیکل ڈپریشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ تازہ تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین کو جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں کلینیکل ڈپریشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے، جو اس بیماری کے علاج کے طریقے کو تبدیل کر سکتا ہے۔یہ تحقیق اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق قرار دی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے مشترکہ جینیاتی ’فلیگز‘ کی نشاندہی کے لیے ڈپریشن میں مبتلا تقریباً دو لاکھ لوگوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔ آسٹریلیا کے برگہوفر میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ قیادت پروجیکٹ کے مطابق خواتین میں مردوں کے مقابلے میں ان جینیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج پیر سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 8 اور9 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر پرابووو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ انڈونیشن صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آخری صدارتی دورہ 2018 میں جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان و انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ہو...
    ملتان: شجاع آباد میں ایک نجی کلینک میں دورانِ علاج خون چڑھانے کے فوراً بعد 10 سالہ بچہ وقاص ولد محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹر پر شدید غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ وقاص کو گزشتہ روز تیز بخار کی شکایت پر والدین نجی کلینک لے کر آئے، ورثاء کے مطابق ڈاکٹروں نے بغیر ٹیسٹ اور مکمل معائنہ کیے بچے کو خون چڑھانا شروع کر دیا۔ خون چڑھنے کے چند منٹ بعد ہی وقاص کی طبیعت بگڑ گئی دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہو گئی لیکن ڈاکٹر نے توجہ نہ دی۔ بچے کے بھائی کاشف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خون چڑھاتے...
    TOKYO: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ دفاع شن جیرو کوئی زومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلس سے...
    پشاور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی اختلافات ختم کرنے اور آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آئینی سربراہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں، حالانکہ وفاق اور صوبوں کو برداشت اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک صوبے میں لگانا ہے تو پھر گورننس کے مسائل کے باعث باقی صوبوں میں بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون کی پابندی ہے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ سرمایہ کاری آتی ہے اور نہ ہی...
    اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔ دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کلچرل ڈے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دنیا کی قدیم ترین، امیر ترین اور سب سے متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منانے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا یوم ثقافت ہمیں پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی، جمہوری روایت، فکری صلاحیتوں اور معاشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ، جس میں 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت اور قدیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے اور یہ تقریب سندھ اور پاکستان کی ثقافتی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں بدل دیا۔ وزیراعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل اور اس کے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس...
    بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی تشویشناک ویڈیوز اور تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایئر لائنز "انڈیگو" بحران کے درمیان کئی مسافروں کی درد بھری کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ کوئی اپنے والد کی آخری رسومات میں نہیں جا سکا تو کوئی اپنے ولیمہ کے لئے مقرر جگہ پر نہیں پہنچ پایا، کسی کی بزنس میٹنگ چھوٹ گئی تو کسی کا سامان اُس تک نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جن ریاستوں میں بھی انڈیگو طیارہ کی خدمات ہیں، وہاں ایئرپورٹس پر ایک ہنگامی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز اور تصویریں سامنے...
    پشاور: سوئی ناردرن گیس کمپنی(ایس این جی پی) نے  خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی اور شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن...
    سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔   16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔  انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے  پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان...
    جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کر دیا، جسے جاپانی حکام نے خطرناک اور غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔ جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ “انتہائی افسوسناک” ہے اور جاپان نے اس پر چین سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان خطے کے امن اور استحکام کے لیے چین کے رویے کا مناسب جواب دے گا۔ جاپانی وزیرِ دفاع شِن جی رو کوئزومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاپان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن...
    دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کا براہ راست لوگوں کی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ہوا کا معیار آج بھی انتہائی آلودہ رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی 330 ریکارڈ کیا گیا جو "انتہائی خراب" زمرے میں آتا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام دعوؤں کے باوجود دہلی۔این سی آر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زہریلی ہوا سے آزاد نہیں ہو سکے ہیں۔ اس صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی دمہ کے مریضوں اور بزرگوں کو ہورہی ہے۔ 40 میں سے 31 مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران نہرو نگر میں اے کیو آئی 369 اور منڈکا میں...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بانی سے متعلق ریاستی ادارے کا دو ٹوک پوزیشن لینا قابل تحسین ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے اور مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خود کو عقلِ کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا، وہ مخصوص قوتوں کا تراشہ ہوا ’لیڈر‘ تھا، ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاک...
    سٹی 42 : پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط کر لی گئیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔   سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار  آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی قومی...
    پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرۂ عرب میں ایک کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوگرام چرس برآمد کی جس کی مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ آئی ایس پی ار کے مطابق  سمندر میں منشیات کی اس کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری حدود میں مؤثر نگرانی کے لیے باقاعدگی سے RMSP کے تحت گشت سرانجام دیتی ہے۔ نیوی خطے اور دنیا کے اہم شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط سیکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے جس...
    پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے زیر اقتدار وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت میں گورننس کی وجہ سے عوام نے تیسری بار انہیں منتخب کیا۔ ان کے مطابق وہ علاقہ گورن کریں گے جہاں حقیقی حکومت ہو، نہ کہ جہاں انٹرنیشنل مونٹری فنڈ (IMF) کیچارج شیٹ دی گئی ہو۔ پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی ٹیکس کی رقم سے حاصل کردہ 5300 ارب روپے غیر منصفانہ “ایلیٹ مافیا” اور ملک پر قابض عناصر کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں اور عوامی مفادات کے لیے کام...
    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق یہ نیا شیڈول ملک بھر میں لاگو ہوگا، سوائے کوئٹہ اور کراچی کے۔ دسمبر سے فروری کے دوران گھریلو صارفین کو گیس تین اوقات میں فراہم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس حاصل کر سکیں گے۔ صنعتی شعبے کے صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ شیڈول گھریلو صارفین کی سہولت اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب...