بھاری جرمانے یا بھاری نقصان؟ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، آئی جی پنجاب کا دو ٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر رد عمل دیتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف قرار دیدیا۔آئی جی پنجاب نے پیغام دیا کہ مہذب ممالک میں قانون پر عمل داری کی حمایت کی جاتی ہے ہڑتالیں نہیں۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ 'لائسنس ٹو کل' ہےجو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر گاڑی بھی نہیں آنے دیں گے اور اسے ضبط کر لیں گے۔آئی جی پنجاب نےکہا ہڑتال کا مطلب ہےکہ اسکول کی ویگنیں الٹتی رہیں اور بچے مرتے رہیں، اسکول بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی دباؤ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فرض دباؤ کے بغیر ادا کرتے رہیں گے، قانون پر عمل درآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔یاد رہےکہ بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے آج پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ان کاکہنا تھاکہ ٹریفک آرڈیننس2025 منظور نہیں، آرڈیننس کے ذریعے بھاری جرمانے وصول کیے جارہے ہیں اور یہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے نئے ٹریفک آرڈیننس کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ سیدھا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے حادثات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ مہذب معاشروں میں قانون پر عملداری کو سپورٹ کیا جاتا ہے، وہاں ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ حادثات جاری رہیں اور لوگ مرتے رہیں، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کے لیے مہلت ضرور دی جا رہی ہے لیکن جو گاڑی قانون کے مطابق نہیں ہوگی وہ سڑک پر آنے کی اجازت نہیں پائے گی۔
آئی جی پنجاب نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا:”قانون پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں۔”