راولپنڈی: بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
راولپنڈی: ٹرانسپورٹرز نے ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ کل پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پورے پنجاب میں ہو گی اور ممکن ہے یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔ حکومت کو ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ 25 ہزار روپے کمانے والے موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ لگانا ناانصافی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پاکستان یونائیٹڈ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے 8 دسمبر کو تمام ٹرمینلز مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین اور جرمانے قابل مذمت ہیں۔ اور یہ ٹرانسپورٹرز پر غیرضروری بوجھ ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
ایمان مزاری و ہادی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس، اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان
—فائل فوٹوزاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کے خلاف اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہیں اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔
شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ دفعہ 342 کے جوابات جمع کرانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا جائے۔
اسلام آباد بار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اعلامیے میں اسلام آباد بار کا کہنا ہے کہ کل وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی تین متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
اس کے علاوہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل سے متعلق دائر درخواست بھی خارج کر دی گئی۔