پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز) ٹرانسپورٹرز نے ترمیم شدہ ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ پیر کو تمام بس اڈے بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پورے پنجاب میں ہو گی اور ممکن ہے یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے۔
حکومت کو ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔ 25 ہزار روپے کمانے والے موٹر سائیکل سوار پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ لگانا ناانصافی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی پاکستان یونائیٹڈ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ٹرانسپورٹرز رہنماوں نے 8دسمبر کو تمام ٹرمینلز مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قوانین اور جرمانے قابل مذمت ہیں۔ اور یہ ٹرانسپورٹرز پر غیرضروری بوجھ ہے۔رہنماوں نے قوانین میں ترمیم کو ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ اقدامات واپس لے۔ حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ،8دسمبرکودمادم مست قلندرکااعلان
( کاوش میمن )ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اورلوکل ٹرانسپورٹرز اور آئل ٹینکرز بھی ہڑتال میں شامل ہوگئے۔
لوکل ٹرانسپورٹرز بھی 8 دسمبر کی ملک گیر ہڑتال کے ساتھ کھڑے ہوگئے،ٹرانسپورٹ آف گڈز ایسوسی ایشن نے بھی 8 دسمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ8 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا۔
طارق گجر نے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات میں ہڑتال میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کاٹ کر گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ، پیر کی شام سے کراچی کی تمام بندرگاہوں پر کام بند کردیں گے ،حکومت نے ہڑتال پر مجبور کردیا ہے۔
شہزاد اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس ترمیم کی آڑ میں ہزاروں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کردی گئی ہیں ،پنجاب کے ہر تھانے میں ٹرانسپورٹر کی گاڑیاں بند کردی گئی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر سب کچھ ہورہا ہے ۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
سینئر وائس چیئرمین آئل ٹینکرزکے مطابق پنجاب حکومت ٹرانسپورٹرز پر ظلم بند کرے جبکہ خانزادہ خان محسود کاکہناہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر کو دیوالیہ ہونے سے بچائے ۔