ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-8
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) پریس کلب ٹنڈوجام کی جانب سے کلچر ڈے کے موقع پر تقریب سندھ کی عوام سندھ کی ہر چیز کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے یہاں نہ صوبے بنے گی نہ کراچی سندھ سے جدا ہو گا سندھ میں رہنے والے سب متحدہ ہیں یہ بات صدر پریس کلب اورنگ زیب بھٹو علی محمد جمالی اختر آرائیں منصف تالپور واجد چانڈو حاکم علی زرداری پیر بخش سمعوں سمیت دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے سندھ کے کلچر حفاظت کرنے سے مراد ہے کہ اس کے زرے زرے کی حفاظت کی جائے اس کے دریاکی حفاظت کی جائے اس زمینوں اور کے رہنے والوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے انھوں نے کہا اب سندھ کی عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے بیدار ہو چکی ہے اور اپنے سندھ دشمن اور عوام دشمنوں کو پہنچان چکی ہے اور ان کے خلاف متحد ہو کر سندھ کی حفاظت کا آج تجدید عہد کر رہی ہے علاوہ ازیںٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی میں بھی سندھ کا ثقافتی دن نہایت جوش و جذبے اور شان و شوکت سے منایا گیااس موقع پر مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے ہاسٹل گراؤنڈ سے وائس چانسلر آفس تک ایک رنگارنگ ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے سندھ کی روایتی ثقافت کا خوبصورت مظاہرہ کیاریلی میں شریک طلبہ نے سندھ کی پہچان سمجھی جانے والی سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کر رکھی تھی ریلی کے دوران طلبہ نے روایتی لباس پہن کر اپنی ثقافتی وابستگی کا ثبوت دیا اور امن، محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے نعرے لگائے ڈھول کی تھاپ سندھی موسیقی اور روایتی دھنوں پراور ثقافتی گیتوں پر رقص، اجرک کی تقسیم اور سندھی ٹوپی کے احترام کے مناظر دیکھنے والوں کے دل موہ لیتے رہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔