data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-13
محراب پور(جسارت نیوز)حادثات اور واقعات میں درویش، پولیس آفیسر اور خاتون زخمی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں قومی شاہراہ پر الکبیر کمپیوٹر کانٹا کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں درویش شخص احسان تھیبو زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ، گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ایک دوسرے حادثے میں کوٹری کبیر پولیس چوکی ناچارج زاہد حسین سیال موٹر سائیکل پھسل (سلپ) ہو جانے سے زخمی ہوگیا انکے ایک ہاتھ میں آنے والے زخم کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مورو پولیس تھانہ کی حدود اوڈ کالونی میں عرفان گجر نے اپنی حاملہ بیوی کو تشدد کرکے زخمی کر دیا جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق وہ حادثات اور واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر دیا

پڑھیں:

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک

کراچی:

شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کار کی موٹر سائیکل سے شدید ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کار کی تیز رفتاری کا شکار ہوئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

بدقسمتی سے ایک زخمی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا۔

جاں بحق افراد کی ابتدائی شناخت علی اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل
  • ژوب: بس و کار میں تصادم، اموات 5 ہو گئیں
  • کراچی؛ ڈیفنس اور گزری میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق 
  • کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی میں 3خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد، تشویشناک حالت میں ملنے والاشخص اسپتال منتقل
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک
  • کراچی؛ لیاری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
  • سوات، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی