چیچہ وطنی:ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیچہ وطنی (صباح نیوز) چیچہ وطنی میں ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کے قریب تیز رفتارٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق تینوں موٹر سائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے ٹرالر نے ٹکرماری،تینوں موقع پر دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآپریشن شروع کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹرالر ڈرائیور پولیس نے گرفتارکرلیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل چیچہ وطنی
پڑھیں:
پشاور ناکے پر نہ رکنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
پشاور:چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے سے نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور مبینہ فائرنگ سے نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چل بسا۔
تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی جبکہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کا ساتھی کی فائر لگ کر شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔