بیوہ خاتون کی موت کا معمہ حل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)بیوہ عورت کی پراسرار موت معمہ بن گئی، کچھ عرصہ پہلے دیوروں کیخلاف پریس کانفرنس کرکے پولیس سے تحفظ مانگا تھا، بھنگو بہن کی رہائشی بیوہ خاتون مسمات بشیراں کی اچانک موت پولیس کیلئے چیلنج بن گئی، مرحومہ نے کچھ روز قبل پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا تھا کہ شوہر کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد دیوروں نے اسے گھر سے نکال کر ملکیت پر قبضہ کرلیا ہے اسے جان کا خطرہ ہے پولیس تحفظ فراہم کرئے، آج خاتون کی موت اور خاموشی سے تدفین سے علاقہ میں قتل کی قیاس آرائیاں پھیلی ہوئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس حالات خراب کرنے کے مترادف ہے،سہیل آفریدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-1-4
پشاور (مانیٹرنگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیرقانونی اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور ان کی اہلیہ ایک غیرسیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیراخلاقی اور غیر قانونی تھی، وفاقی وزراء کا یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایسی پریس کانفرنسز کی بھی صوبائی حکومت مذمت کرتی ہے، عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور انکی اہلیہ ایک غیر سیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی گڈ گورننس روڈ میپ دے چکی ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے سول افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، سرکاری اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی جائے، اس سے سرکاری اخراجات میں کمی ہوگی۔