پشاور ناکے پر نہ رکنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
پشاور:
چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے سے نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور مبینہ فائرنگ سے نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چل بسا۔
تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی جبکہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کا ساتھی کی فائر لگ کر شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔
ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسائز پولیس
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔