پنجاب بار کی حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو آج ہٹانے کی ڈیڈلائن
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-8
لاہور (آن لائن) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے پنجاب حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے آج ( پیر) 8دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج اور عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح کا طرز عمل روا رکھا ہوا ہے اس سے وکلا میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے، وکلاء متحد ہیں اور اپنی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ کے قتل کے واقعات کے خلاف وکلاء برادری گزشتہ سات روز سے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ اور جدوجہد کر رہی ہے جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ اگر ڈی پی او وہاڑی کو تبدیل کر دیا گیا تو 8 دسمبر کو جنرل ہائوس کے اجلاس اظہار تشکر کے طو رپر ہوں جس میں وکلاء کے اتحاد کی بات ہو گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔