بھاری جرمانوں کے خلاف آج پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔
انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
سٹی 42 : ترمیمی ٹریفک آرڈیننس پنجاب 2025 کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
چئیرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد عرفان نیازی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز پر ہوشربا جرمانے منظور نہیں۔ پنجاب ٹریفک ترمیمی آرڈیننس 2025 کسی صورت منظور نہیں، حکومت نے ترمیمی آرڈیننس پنجاب 2025 واپس نہ لیا تو 8 دسمبر بروز سوموار جڑواں شہروں میں مکمل پہیہ جام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک گاڑی کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا گیا ہے کیا یہ ظلم نہیں؟؟۔ اس قسم کے جرمانے ٹرانسپورٹرز کے لئے زہر قاتل ہیں۔
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
عرفان نیازی نے کہا کہ ہماری کراچی جانے والی ایک گاڑی موٹر وے کو 30 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کررہی ہے۔ حکومت نے ٹراسپورٹرز کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے، جب بھی کوئی قانون بنایا جاتا ہے ٹرانسپورٹرز کو آن بورڈ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک گاڑی 12 لاکھ روپے ماہانہ بینک لیز پر ہے ۔