data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-1-2
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے بابری مسجد کی شہادت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خار جہ کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر 1992 کا واقعہ آج بھی دکھ اور تشویش کا باعث ہے، بابری مسجد کی شہادت عدم برداشت اور مذہبی تعصب کی علامت ہے۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی ورثے کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے واقعات پراحتساب ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی سے اقلیتوں کو مزید محدود کرناچاہتی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور پْرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، عالمی برادری مسلمانوں کے مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے کردارادا کرے، بھارت تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور مذہبی رواداری کو یقینی بنائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، فوجی ترجمان کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251206-1-7
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔راولپنڈی میں پْرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے ثبوت بھی فراہم کیے جن میں سے ایک میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر افسر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، فوجی ترجمان کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
  • پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ: بابری مسجد کے تحفظ کیلیے کردار ادا کرے
  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے: دفترِ خارجہ
  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے؛ پاکستان
  • ترجمان دفترخارجہ کا سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق اظہار لاعلمی
  • بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے، ایڈووکیٹ رسول بخش
  • نہرو بابری مسجد کوسرکاری پیسوں سے بنانا چاہتے تھے،راجناتھ سنگھ
  • غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے بیچ 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک