میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، فوجی ترجمان کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-1-7
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔راولپنڈی میں پْرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے ثبوت بھی فراہم کیے جن میں سے ایک میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر افسر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کا خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ہم ظلم کے وضع کردہ اصول تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان سے ملاقات اُنکا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریاستی جبر کے سامنے ہم سر نہیں جھکائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونیوالا ظلم ہماری یادوں سے مٹ نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ کسان بدحالی کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی معیشت کی بربادی کے اثرات براہِ راست عوام اور زرعی طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اور اس ناانصافی اور معاشی زوال کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر عون عباس بپی پاکستان کی سیاست میں ایک سرگرم اور عوامی مزاج رکھنے والے رہنماء ہیں۔ وہ پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں اور پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر کے طور پر کارکنوں سے مضبوط رابطے اور سیاسی قیادت کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انکی پہچان روایتی رسمی سیاست سے ہٹ کر سیدھی اور عملی گفتگو، عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور کارکنوں کیساتھ کھڑے ہونے کے نظریئے سے جڑی ہے۔ گذشتہ روز ہونیوالا احتجاج بھی انکی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ تھا، جہاں وہ اڈیالہ جیل احتجاج میں عمران خان سے ملاقات کے مطالبے کیلئے شامل ہوئے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سے آنیوالے متعدد کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں شرکت کی اور احتجاجی کارکنوں کی قیادت میں نمایاں نظر آئے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں سینیئر صحافی نادر بلوچ نے انکا خصوصی انٹرویو بھی کیا، جو انکے سیاسی مؤقف اور احتجاجی جدوجہد کی واضح ترجمانی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ عون عباس بپی کی سیاست میں علاقائی کارکنوں کی نمائندگی، نوجوانوں کی آواز اور جنوبی پنجاب کے حقوق کی جدوجہد بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔ انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial