Jasarat News:
2026-07-23@23:54:30 GMT

سیکرٹری محنت اسداللہ ابڑو کا سیسی ہیڈآفس کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صوبائی سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑونے سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ سیکرٹری محنت نے سیسی کے حوالے سے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری محنت کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ سوشل سیکورٹی میں اس وقت 23 ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی یونٹس کے تقریباً 8 لاکھ محنت کش رجسٹرڈ ہیں۔ سوشل سیکورٹی تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین بشمول والدین کو علاج و معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کررہا ہے۔ سیسی کے 5 اسپتال، 7 میڈیکل سینٹر اور 43 ڈسپنسریاں سندھ بھر میں کام کررہی ہیں۔ سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو نے ادارے کو
جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میڈیکل کے شعبے کو مزید بہتر کیا جائے، تحفظ یافتہ محنت کشوں کے وقار اور حقوق کا مکمل تحفظ کیاجائے۔ اس موقع پر کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی طبی و مالی امداد سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ساتھ ہی سیسی کے مستقبل کے منصوبوں سے سیکرٹری محنت کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹرکنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز وسیم جمال نے سیکرٹری لیبر کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، وائس کمشنر سکندر بلوچ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرسعادت احمد میمن، ڈائریکٹر ایڈمن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹرایڈمن میڈیکل ڈاکٹردانش علی کاظمی، ڈائریکٹرفنانس اسد عابدی، سی ایم او ہیلتھ ڈاکٹر حنا اعجاز، لاء آفیسر رانا عزیز نے بھی شرکت کی۔ آخر میں سیکرٹری لیبر کو کمشنر سیسی نے سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکرٹری محنت سوشل سیکورٹی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن