data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی اختلافات ختم کرنے اور آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آئینی سربراہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں، حالانکہ وفاق اور صوبوں کو برداشت اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک صوبے میں لگانا ہے تو پھر گورننس کے مسائل کے باعث باقی صوبوں میں بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون کی پابندی ہے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ سرمایہ کاری آتی ہے اور نہ ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے مطابق ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں جو تعلیم، روزگار اور کاروباری مواقع چاہتے ہیں، اس لیے سیاست کا مقصد کرسی نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، تقسیم نہیں کرنے کی۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی ہمارے معاشرے اور دین کے خلاف ہے۔ انہوں نے 27ویں آئینی ترامیم کو سیاست پر ’’کالا دھبہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ایک دن تمام سیاسی جماعتیں انہیں واپس لینے پر مجبور ہوں گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرکے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، اس لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے نئے ٹریفک آرڈیننس کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ سیدھا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے، اور ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے حادثات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ مہذب معاشروں میں قانون پر عملداری کو سپورٹ کیا جاتا ہے، وہاں ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ حادثات جاری رہیں اور لوگ مرتے رہیں، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کے لیے مہلت ضرور دی جا رہی ہے لیکن جو گاڑی قانون کے مطابق نہیں ہوگی وہ سڑک پر آنے کی اجازت نہیں پائے گی۔
آئی جی پنجاب نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا:”قانون پر عمل کے سوا کوئی راستہ نہیں۔”

 

متعلقہ مضامین

  • عوامی مینڈیٹ کی نفی سے ملک کا نقصان ہو گا: شاہد خاقان عباسی
  • اداروں میں ٹکراؤ افسوس ناک ہے، مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
  • ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
  • افسوس کا مقام ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے اور نفرت سے کام لیا جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی
  • بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی
  • استحکام ناگزیر، سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے کو گالی دینا درست نہیں، شاہد خاقان عباسی
  • ہمیں ریاست کو کمزور کرنیوالے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، سرفراز بگٹی
  • گوجرانوالہ کی ترقی مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت اور محنت کا نتیجہ ہے: خرم دستگیر