ایریزونا جہاز کو دوبارہ “آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ :سات دسمبر 1941 کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1100 سے زیادہ امریکی بحری اہلکار اور میرین یو ایس ایس ایریزونا شپ کے ساتھ ڈوب گئے۔ 84 سال گزرنے کے بعد بھی اس جہاز سےتیل رِس رہا ہے، سمندر کی سطح پر سیاہ تیل کے قطرے “سیاہ آنسوؤں” کا نام سے جانے جاتے ہیں۔ اب جب وہ دوبارہ اُبھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو کیا بین الاقوامی برادری یو ایس ایس ایریزونا کے “آنسوؤں” کو دوبارہ گرنے سے روک سکتی ہے؟

سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 89.

9 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ “حالیہ جاپانی چیلنجز کے سامنے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کو تبدیل کرنے اور فوجی تسلط کی روح کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوئی ملک محفوظ نہیں رہ سکتا، امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کو عسکریت پسندی کی بحالی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔” 82.3 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت پر زور دیا ہے کہ

“اسے قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلان جیسے بین الاقوامی معاہدوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، شکست خوردہ ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، فوجی تسلط کی روح کو پھر سے زندہ کرنے کی کوششیں فوری طور پر بند کرنی چاہئیں اور چین اور بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کے نتائج جاری اگلی خبربھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو پوری طرح ثابت کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں بھارت کے اپنے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات اور پاکستان میں اس کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اشتعال انگیز لب و لہجہ اس کے امن، دوستی اور استحکام سے عدم دلچسپی کی واضح علامت ہے۔ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی ریاست میں پروان چڑھتی ہوئی فاشسٹ اور ہندو توا سوچ کا جائزہ لے، جس نے ہجوم کے تشدد، ماورائے عدالت سزاؤں، بلاجواز گرفتاریاں اور عبادت گاہوں کی مسماری جیسے اقدامات کو معمول بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر جنم لینے والی اسی شدت پسندی کی یرغمال بن چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستانی افواج دفتر خارجہ ریاستی ادارے

متعلقہ مضامین

  • بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار
  • غزہ میں بین الاقوامی فورس امن مسلط کرنے نہیں، قیامِ امن کیلئے ہونی چاہیئے، مصری وزیر خارجہ
  • جاپان کا دعویٰ: چینی طیاروں نے جاپانی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا
  • غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی ضرورت، امن مسلط کرنے کے لیے نہیں،مصری وزیرِ خارجہ
  • بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے صورتحال پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کردیا
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • فرانسیسی بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایپسوس کا پاکستانی معیشت پر سروے
  • لبنان کو بین الاقوامی پشت پناہی کی ضرورت ہے، نواف سلام
  • ایران اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے  پر اتفاق