اسلام آباد کی مختلف سڑکیں آج معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جس کی وجہ سے بعض دوسری شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق آج 11 بجے سے 12 بجے دوپہر تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا۔  ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں۔

متاثرہ شاہراہیں

 جن راستوں پر ٹریفک کا دباؤ معمول سے زیادہ رہے گا ان میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور  سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ ٹریفک ایڈوائزی میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہو تو  وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ریڈ زون میں انٹری اور راستے بند

ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ ریڈ زون کے لیے بند رہیں گے۔ جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا روڈ، نادرا چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد آنے اور جانے والوں کے لیے متبادل راستے

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری  راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ سے سری نگر ہائی وے اور پھر نائنتھ ایونیو کا استعمال کریں۔

مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے ،ITP ریڈیو 92.

4 FM اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ فرمائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار