اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن اور 9 دسمبر کو رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی۔
ان شاہراہوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری متبادل راستے استعمال کریں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے شہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری براستہ راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے سے نائتھ ایونیو استعمال کریں۔ جبکہ مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے واکے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔ شہری مزید معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ریڈیو 92.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ترجمان اسلام آباد پولیس ٹریفک روانی وفاقی دارالحکومت وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ترجمان اسلام ا باد پولیس ٹریفک روانی وفاقی دارالحکومت وی نیوز استعمال کریں ٹریفک پولیس اسلام ا باد اسلام آباد ہائی وے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔