اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب، 9 دسمبر کو سماعت
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی، وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔حکم نے کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والا مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا ہے، ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتے پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈگری کا ریکارڈ کی ڈگری
پڑھیں:
کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، اگلے تین روز موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا اور آئندہ تین روز تک دن میں موسم معتدل جبکہ رات میں خنکی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں گزشتہ دنوں قدرے تیزہواؤں کے سبب محسوس کیے جانے والے سرد موسم میں نمایاں کمی ہوگئی، جمعے کوشہرمیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو شہرمیں ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہرکا کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.1 ڈگری اضافےسے30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر نصب ویدراسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہرکا موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی اور بیشتر وقت مشرق وشمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں دیگرشہروں کے مقابلے میں سب کم پارہ 5.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔