ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا ۔ چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے اہلیان جی۔ سیون تھری ٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد فنڈز دینے کی آئینی ترمیم کرے۔ ڈاکٹر مختار دو ہفتے کے اندر وائس چیئرمین ، یوتھ کونسلر ، لیڈی کونسلرز ، وارڈ کونسلرز، لیبر اور اقلیت کونسلر منتخب کر کے نامزد کروائیں ۔

جاوید انتظار نے کہا کہ اسلام آباد آزاد گروپ اسلام آباد کو ایک منظم فلاحی ادارہ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 5 فیصد مینٹیننس کے نام پر سی ڈی اے کے اکانٹ میں جاتا ہے۔ نجی اور کمرشل بلڈنگز سے پراپرٹی ٹیکس سی ڈی اے لے رہا ہے۔ لیکن سی ڈی اے کی کارکردگی سے لوگ نالاں ہیں۔لیکن ہم سی ڈی اے کے ساتھ ملکر عوامی فلاح و بہبود کے کام کریں گے۔ اسلام آباد آزاد گروپ شہری اور دیہاتی علاقوں سے اپنے حمایت یافتہ امیدوار کھڑے کرے گا ۔ اسلام آباد آزاد گروپ کا منشور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر اجتماعی عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدو جہد کرنا ہے۔ لوگوں کی سوچ بدل گئی تو اسلام آباد بدل جائے گا ۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ صحت کے نظام میں بہتری سمیت شہری اور دیہاتی علاقوں کی تزیین اور اس آرائش کی مربوط حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد آزاد گروپ سے اسلام آباد ڈاکٹر مختار سیون تھری کر دیا

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جمعرات کے روز فرانسیسی ادارہ برائے ترقی، اے ایف ڈی کے وفد سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پانی سے متعلق ممکنہ منصوبوں میں معاونت کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

ملاقات میں اے ایف ڈی کے وفد کے ساتھ پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد اسلام آباد واٹر ایجنسی کی ادارہ جاتی تعمیر اور پانی کی بہتری کیلئے تکنیکی معاونت و تعاون کی راہیں تلاش کرنا تھا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جدید اور پائیدار حل اپنانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کو جدید سہولیات، بہتر ایچ آر اور جدید ٹیکنالوجی و آلات سے لیس کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات سے پانی کے ضیاع کو روکنے، لائن لاسز کو ختم کرنے اور پانی کے استعمال اور بچت کیلئے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد واٹر کی ادارہ جاتی اور انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ جسکے تحت جدید ایچ آر سسٹم اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے آمدنی میں اضافہ اور مالی استحکام کو یقینی بنایا جائیگا۔

اسی طرح سملی ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، ٹرانسمشن مینز اور سروس ریزوائرز کی بحالی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں واٹر میٹرنگ کے نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔اے ایف ڈی کے وفد نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی کے تحت اسلام آباد میں پانی کے مختلف منصوبوں کا تیکنیکی اور مالیاتی پہلوں کا جائزہ لیکر اغاز کیا جائیگا۔ ملاقات کے اختتام پر اسلام آباد میں واٹر کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے اے ایف ڈی کی تیکنیکی معاونت اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، نمٹا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر ایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، نمٹا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ملاقات کررہے ہیں
  • اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
  • اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
  • وزیراعظم سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی ملاقات
  •  راغب نعیمی اسلامی نظریہ کونسل  کے چیئرمین مقرر
  • صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا
  • ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال