بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشن کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وینیوز پر
پڑھیں:
بی پی ایل میں شامل قومی کرکٹرز لیگ مکمل نہیں کھیل سکیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بنگلا دیش پریمیئر (بی پی ایل)مکمل کھیلنے کا ا مکان نہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی ڈیوٹی کی وجہ سے قومی کرکٹرز مکمل بی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ بی پی ایل کے لئے چنے جانے والے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے مستقل حصہ ہونے والے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دئیے جانے کا بھی آپشن ہے مگر کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ کیس ٹو کیس دیکھا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال بی پی ایل کے لئے این او سی دینے سے انکار نہیں کیا ہے مگر پاکستان کے کرکٹرز کی پوزیشن کا بی پی ایل کی ٹیموں کو علم ہے لہذا وہ متبادل کھلاڑی دیکھ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 23 جنوری تک شیڈولڈ ہے اور اس دوران پاکستان نے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز جنوری کے آخر میں شیڈولڈ ہے۔بی پی ایل میں صائم ایوب ، خواجہ نافع ، صفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان محمد نواز منتخب ہو ئے ہیں۔