Jasarat News:
2025-12-07@06:45:05 GMT

طیاروں کی ہوا میں بیکٹیریا موجود ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماہرین نے انکشاف کیا ہ کہ طیاروں اور اسپتالوں کی ہوا میں زیادہ تر بے ضرر مائیکروبز پائے جاتے ہیں جو عام طور پر انسانی جلد سے تعلق رکھتے ہیں۔ جرنل مائیکرو بائیوم میں شائع ہونے والی تحقیق میں ہوائی سفر کرنے والوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے پہنے گئے ماسک کی بیرونی سطح پر موجود جراثیم کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ امریکی ریاست الِینوائے کے شہر ایونسٹن کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سینیئر محقق ایریکا ہارٹمن کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ احساس ہوا کہ ہم چہرے کے ماسک کو ذاتی اور عوامی سطح پر ایک سستا اور آسان ایئر سیمپلنگ کی ڈیوائس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے دارالحکومت میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
  • آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی سے کئی مکانات خاکستر
  • انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران سڑک کابڑا حصہ دھنس گیا
  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک
  • افغانستان : گاڑی دریا میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
  • آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
  • جرمن صدر کا دورئہ برطانیہ شاہ چارلس سوم سے ملاقات
  • نیوزی لینڈ: چور نے ہزاروں ڈالر کا لاکٹ نگل گیا