چینی ایئر کرافٹ کیریئر فارمیشن کی تربیت کے حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے ، پیپلز لبریشن آرمی نیوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلیج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر بیسڈ طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے شدید خطرات پیدا ہوئے ۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ترجمان نیول کرنل وانگ شوئےمنگ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے، اور ہم سنجیدگی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاپان فوراً چین کو بدنام کرنا اور غلط بیان دینا بند کرے اور فرنٹ لائن کی کارروائیوں کو محدود رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی بحریہ قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گی تاکہ اپنی سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کا مضبوط تحفظ جاری رکھے ۔وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں، جاپان نے عسکری سلامتی کے شعبے میں جارحانہ اقدامات اُٹھائے ہیں اور اس کا اصل مقصد دنیا جانتی ہے۔

اگر جاپان دوبارہ عسکری قوم پرستی کے غلط راستے پر چلتا ہے، تو وہ ایسی کھائی میں گرے گا جس سے واپسی ممکن نہیں ہو گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حقیقت بالکل واضح ہے، جاپانی لڑاکا طیارے کا چین کی معمول کی عسکری سرگرمیوں میں مداخلت اور جاسوسی کرنا سب سے بڑا سمندری اور فضائی سلامتی کا خطرہ ہے۔ چین جاپانی فریق کے دعویٰ شدہ اعتراض قبول نہیں کرتا۔چین نے اسے فوراً ہی مسترد کر دیا تھا، جبکہ چین نے بیجنگ اور ٹوکیو میں علیحدہ علیحدہ جوابی اعتراض پیش کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل اگلی خبربھارتی رویے کے باعث 11 سال سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، صدر مملکت وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا ’ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا‘، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی انجینئر محمد علی مرزا کی درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.

2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 12 دہشت گرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی تربیت تربیت کے

پڑھیں:

محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے سخت جدوجہد کرنا ہوگی‘ پروفیسر شفیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ الکاسب فورم کے انچارچ قاسم جمال نے الکاسب فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔پروفیسر شفیع ملک نے کہا کہ این ایل ایف کے تعاون اور مشاورت سے ہم الکاسب فورم کو چلائیں گے اور اس فورم میں شریک ہونے والی شخصیات این ایل ایف ہی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش انتہائی مصائب اور پریشانی کا شکار ہیں اور ان سے نجات کاواحد راستہ محنت کشوں کا اتحاد اور ان کی تربیت ہے۔ محنت کشوں کو قانونی تربیت فراہم کر کے ان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ اس فورم کے نتائج چھے ماہ کے بعد برآمد ہوں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • پختون قبائلی ہوں، تربیت ایسی نہیں گالیاں دوں،سہیل آفریدی
  • محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے سخت جدوجہد کرنا ہوگی‘ پروفیسر شفیع
  • جاپان کا اوکیناوا جزائر میں چینی لڑاکا طیاروں کی جانب سے جاپانی طیاروں کو نشانے پر لینے کا دعویٰ
  • جاپان کا دعویٰ: چینی طیاروں نے جاپانی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا
  • چینی جنگی طیاروں نے جاپانی طیاروں کو فائر کنٹرول ریڈار سے نشانہ بنایا، جاپان کا الزام
  • فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے بعد اپنے کام سے خوش نہیں تھا، لگا کیریئر ختم ہو گیا: عامر خان
  • ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ،ترجمان پاک فوج
  • ایک ذہنی مریض کا بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، ترجمان پاک فوج
  • ایک شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، ترجمان پاک فوج