جاپان کا دعویٰ: چینی طیاروں نے جاپانی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
جاپان کا کہنا ہے کہ چین کے لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کر دیا، جسے جاپانی حکام نے خطرناک اور غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔
جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ واقعہ “انتہائی افسوسناک” ہے اور جاپان نے اس پر چین سے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان خطے کے امن اور استحکام کے لیے چین کے رویے کا مناسب جواب دے گا۔
جاپانی وزیرِ دفاع شِن جی رو کوئزومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلز سے ملاقات کے دوران اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جاپان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
چین کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔ چینی بحریہ کے ترجمان کرنل وانگ شوئِمنگ کا کہنا ہے کہ جاپانی طیارے بار بار چینی بحریہ کے قریب آ کر مشقوں میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ واقعے میں شامل چینی J-15 لڑاکا طیارے چین کے لیاؤننگ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑے تھے جو اوکیناوا کے جنوب میں تین میزائل ڈسٹرائرز کے ساتھ مشقیں کر رہا تھا۔ جاپان نے جواب میں اپنے F-15 لڑاکا طیارے روانہ کیے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جاپانی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ اگر چین تائیوان کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا تو جاپان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
طیارے میں اچانک فنی خرابی، پی آئی اے نے پرواز منسوخ کردی
سٹی 42 : طیارے میں اچانک فنی خرابی کے باعث کراچی سے سکھر جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز کے طیارے میں اچانک فنی خرابی ہوئی، پرواز پی کے 536 نے اڑان کے 17 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی کو طیارے میں اچانک فنی خرابی کی اطلاع دی۔
بعد ازاں طیارے کو دوبارہ کراچی اتاردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں سندھ حکومت کے وزراء بھی سوارتھے۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی کے حوالے سےمسافروں کو آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پرواز منسوخ کردی۔