الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہم کسی بھی صورت میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے موقف پر عمل نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے موقف پر عمل نہیں کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پارٹی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پالیسی اختیار نہیں کرے گی، تاہم عوام کو وہ حقائق ضرور بتانا ضروری ہیں جو ان کے ساتھ پیش آئے ہیں اور جن پر ان کے خلاف الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں۔
گوہر علی خان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بتایا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو سچائی سے آگاہ کرنا ہے، پارٹی کی پوزیشن 180 سیٹوں میں سے 91 سیٹوں پر تھی، لیکن پھر بھی پارٹی کے لیے اہم سیٹیں ضائع ہو گئیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری ہے اور جنگ کے دوران پارٹی ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑی رہی، لیکن موجودہ حالات کے بعد انہیں امید تھی کہ حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کل کی پریس کانفرنس میں استعمال شدہ الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیانات نامناسب تھے اور بعض لوگ حالات کو لڑانے کے لیے کشمکش پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں ایک دوسرے کی جگہ دینے اور اپنی انا کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملاقاتیں ممکن ہوں اور بلاوجہ مقدمات کی فضا ختم کی جا سکے۔