قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
قومی ائیرلائن کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز پی کے 536 نے اڑان بھری تو تھوڑی ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ روانگی کے تقریباً 17 منٹ بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
پرواز میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ فنی خرابے کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر ناصر حسین شاہ طیارے سے اتر کر واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات کو آج سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لاپتہ پرواز ’ایم ایچ 370‘ آخر گئی کہاں؟ ملائیشیا کا دوبارہ تلاش شروع کرنے کا اعلان
ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔
لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔
لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا کہ پرواز کا راستہ مینوئلی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔