3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے نوعمر لڑکے تنویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیے جانے کے بعد کراچی پولیس نے باقاعدہ طور پر اس کی بہادری کا اعتراف کیا، جبکہ اس واقعے نے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے 15 گھنٹے طویل آپریشن کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فخر رضا ملک نے تنویر اور اس کے ایک رشتہ دار کو بلا کر اسے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس لڑکے سے ملاقات کی جس نے لاش ڈھونڈی۔ تنویر بہادر اور خوش اخلاق لڑکا ہے۔

مزید پڑھیں:بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی جب سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تنویر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی گئی اور شہری اداروں پر بھی یہ اعتراض اٹھا کہ انہوں نے لڑکے کے کردار کو تسلیم کرنے کے بجائے تمام کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈال لیا۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحق حسیب خان نے بتایا کہ تنویر نالے کے قریب موجود تھا۔ جبکہ 2 ملازمین پہلے سے اس مقام پر موجود تھے اور اسے ان ممکنہ مقامات میں سے ایک قرار دیا تھا جہاں بچے کی لاش مل سکتی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عملے نے لاش ایک نالے میں دیکھی اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی، جبکہ عارضی طور پر انہوں نے تنویر کو اندر جا کر تصدیق کرنے کو کہا۔ نوعمر لڑکے نے اندر جا کر لاش نکالی، جسے بعد ازاں ریسکیو ٹیم کی گاڑی میں منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی

اس واقعے نے نہ صرف نوعمر تنویر کی بہادری کو نمایاں کیا ہے بلکہ شہری اداروں اور ریسکیو محکموں کے طرزِ عمل اور ان کے دعوؤں پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فخر رضا ملک ریسکیو سوشل میڈیا کراچی کمسن ابراہیم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فخر رضا ملک ریسکیو سوشل میڈیا کراچی کمسن ابراہیم انہوں نے

پڑھیں:

کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

 کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالے کے پانی کا پریشر زیادہ تھا جو بچے کو ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر گیا تھا۔ افسوسناک حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد لاپتہ، ’ایف آئی آر میئر کراچی پر کاٹی جائے‘

لاپتا بچے کی والدہ نے میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ بچے کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں نہ ہی کسی کے خلاف کچھ کہہ رہے ہیں۔ میرا بچہ کس حال میں ہے یہ ہمیں بھی نہیں معلوم۔ گورنر اور میئر میرے بچے کو تلاش کروائیں، اپنا عملہ، ٹیم اور مشینری بھیجیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کی تلاش ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کی، مشینوں میں 15 ہزار روپے کا ڈیزل تک ہم نے خود ڈالا، انتظامیہ نے اس جگہ بجلی تک بند کردی۔ بچے کے والد نے بھی کہا کہ مشین ہم خود لے کر آئے انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں‘، کراچی میں گٹر میں گرنے والے بچے کی ماں کی اداروں سے اپیل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بچے کی تلاش کا عمل جاری ہے، کراچی واقعہ پر کچھ لوگ سیاست کررہے ہیں۔ واقعہ کا ذمہ دار کون ہے اس کا فیصلہ تحقیقات کے بعد ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کراچی گٹر کے ڈھکن لاپتا بچہ لاپتہ بچے کی لاش میئر کراچی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گٹر میں گرنیوالے بچے کی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی نے ہار پہنایا، گلدستہ دیا
  • پولیس والوں نے گاڑی سے اتار کر تھپڑ مارے، ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کا بیان
  • نیپا چورنگی حادثہ، 3 سالہ ابراہیم کی لاش نکالنے والا نوجوان کون ہے؟
  • گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی
  • کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • کراچی؛  مین ہول میں  گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • کراچی : رات گئے کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ صبح تک نہ مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج
  • کراچی: نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع
  • کراچی میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، تلاش کا کام شروع