گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچےکی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیے نیپا چورنگی مین ہول میں گر کر لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نکال لی گئی کراچی: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، اہلخانہ کا میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی

بچے کی لاش ایک لڑکے کو ملی تھی جسے آج پولیس کی جانب سے سراہتے ہوئے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا گیا ہے ۔

متوفی بچے ابراہیم کی نمازِ جنازہ گذشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی، اور بعد میں مقامی قبرستان میں اسے سپردِ خاک کیا گیا۔

بچے کے دادا محمود الحسن نے نمازِ جنازہ پڑھائی، نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مین ہول میں بچے کی لاش

پڑھیں:

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کا امکان

کراچی:

شہر قائد کا خنک موسم بتدریج سرد موسم میں بدل سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت مزید دو تا تین ڈگری کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

شہر میں زیادہ تر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

صوبے کے دیگر شہروں میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس والوں نے گاڑی سے اتار کر تھپڑ مارے، ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کا بیان
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
  • کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنیوالے 3سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • چیٹ جی پی ٹی پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز کی فہرست جاری
  • نیپا چورنگی حادثہ، 3 سالہ ابراہیم کی لاش نکالنے والا نوجوان کون ہے؟
  • کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان
  • گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی
  • کراچی، مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق