بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے اُن مشکل لمحوں کا انکشاف کیا ہے جنہوں نے ناصرف انہیں مایوس کیا بلکہ فلمی دنیا چھوڑنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کے دوران عامر خان نے اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز کا کھل کر اعتراف کیا اور کہا کہ ’قیامت سے قیامت تک‘ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، جس نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا مگر اس کے بعد جن ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اُن کی طرف سے کوئی آفر نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ اُس دور میں ہر طرف سے فلموں کی آفرز آنے لگیں اور میں نے بھی یہ سوچ کر کئی فلمیں سائن کر لیں کہ اگر لوگ ایک وقت میں 30، 40 فلمیں کر سکتے ہیں تو میں بھی 8 سے 10 فلمیں تو کر ہی سکتا ہوں، لیکن جلد ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ فیصلہ بڑا نقصان دہ ثابت ہو گا۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ متعدد فلموں پر بیک وقت کام کرنا میری فطرت میں نہیں تھا اور یہی میرے مسائل کی شروعات تھی، جس کی وجہ سے میری ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہونے لگی، مجھے ’ون فلم ونڈر‘ کہا جانے لگا اور ٹھیک ہی کہا جاتا تھا۔

عامر نے اعتراف کیا کہ میں ہر شام گھر آ کر رویا کرتا تھا کیونکہ باقی فلموں کی حالت بھی مجھے پہلے سے پتہ تھی، مجھے لگا میں ڈوب گیا ہوں، جس کے بعد میں نے خود سے وعدہ کیا کہ اب کبھی بھی اپنے کام سے سمجھوتا نہیں کروں گا۔

1990ء میں فلم ’دل‘ نے عامر خان کی ڈگر تبدیل کی، پھر اسی دہائی میں فلم ’راجہ ہندوستانی‘ اور ’سرفروش‘ جیسی بڑی ہِٹ فلموں نے انہیں ایک نئی شناخت دی۔

بعد ازاں ’گجنی‘، ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ جیسی ریکارڈ توڑ فلموں نے اُنہیں ہندوستانی سنیما کا لازوال اسٹار بنا دیا، فلم ’دنگل‘ آج بھی بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

عامر خان کے مطابق ناکامیوں نے مجھے فیصلہ سازی میں صاف گوئی سکھائی، ایک ایسا اصول جو آج میری پہچان بن چکا ہے۔

عامر خان کی حالیہ فلم ’ستارے زمین پر‘ نے دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا، آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جینیلیا ڈی سوزا نے بھی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں، فلم نے سنیما کے بعد براہِ راست یوٹیوب ریلیز کا راستہ اختیار کیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بائی پاس کیا۔

عامر خان کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ناکامی ہی اصل کامیابی کی بنیاد بن سکتی ہے بشرطیکہ انسان اپنے کام سے سمجھوتا نہ کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

گلوکار حسن رحیم کا ہانیہ عامر کو کراچی کے لہجے میں جواب، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔

حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔

          View this post on Instagram                      

A post shared by The Current (@thecurrentpk)

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور چند نے تو اس سلسلے کو تفریح قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب: ہلاکتیں 900 سے زائد، بھوک موت بانٹنے لگی
  • ہانیہ عامر خواتین کیلئے کیسا معاشرہ چاہتی ہیں؟
  • آزاد کشمیر: عامر ذیشان جرال ڈی جی پولیٹیکل افیئرز وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی زبان محتاط تھی، مجھے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی آزادی ہے، خواجہ آصف
  • کیریئر کی ابتداء میں ہونے والی غیر اخلاقی آفرز پر والدہ بھی رو پڑیں، سارہ چوہدری کا انکشاف
  • بندگی ٔ بے غرض
  • میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • آئی ایل ٹی20 ،دبئی کیپیٹلز کے کپتان داسون شناکااگلے میچ کے لیے پر عزم
  • گلوکار حسن رحیم کا ہانیہ عامر کو کراچی کے لہجے میں جواب، ویڈیو وائرل