Express News:
2026-07-24@07:10:51 GMT

مردان میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر ریونیو ٹیکس آفس کا چھاپہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

آر ٹی او پشاور کی غیر قانونی تمباکو پیداوار کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مردان میں ایک سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایم/ایس یونیورسل ٹوبیکو کمپنی کی غیر رجسٹرڈ مشینری برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ مشینری کی یومیہ پیداوار تقریباً 6,000 سے 7,000 کلوگرام تمباکو تھی۔ جس سے روزانہ تقریباً 45 ملین روپے کی غیر قانونی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا۔

غیر رجسٹرڈ مشینری خاص طور پر اندرونِ ملک اور آزاد کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ کی پیداوار کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ اس سے قبل بھی وفاقی بورڈ آف ریونیو نے جعلی سگریٹ کارٹیل پکڑ کر اربوں روپے کے ٹیکس نقصان سے بچایا تھا۔

غیر قانونی اور جعلی سگریٹ کی پیداوار ہر سال قومی آمدنی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتی ہے، خیبرپختونخوا میں گورنس کی ناکامی کی وجہ سے صوبہ غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ