پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 87 سالہ غلام مرتضیٰ شاہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔

مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں اراکین نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا کے خلاف تحریک پیش کی گئی۔

اراکین نے رائے دی کہ سلمان اکرم راجا غیر سیاسی شخص ہے یہ کیسے سیکرٹری جنرل ہو سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجا عمران خان کا پیغام صحیح طریقے سے نہیں پہنچاتے۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے تمام رہنماؤں سے گالم گلوچ کی ہے۔ علی ظفر، عالیہ حمزہ، مشال یوسفزئی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سلمان اکرم راجا نے لڑائی کی۔

اراکین پارلیمانی پارٹی نے سلمان اکرم راجا کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین کہتے ہیں کہ سلمان اکرم راجا کے پاس پارٹی کے لیگل ہیڈ کی ذمہ داری ہے، جب سے سلمان اکرم راجا لیگل کمیٹی کے ہیڈ بنے ہیں بانی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہی۔ سلمان اکرم راجا کو احتجاج کی کال دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر نومبر میں بھی کال نہیں دی گئی۔

اراکین پارلیمانی پارٹی کی آپس میں لڑائیاں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ انتقال کر گئیں
  • ایک ایک پائی کراچی کی ترقی پر خرچ کی جائے گی، مرتضی وہاب
  • حیدرآباد: جنرل سیکرٹری بھائی خان ویلفیئر یاسین آرائیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شفقت علی کو اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں
  • لودھراں: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • پیپلزپارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسجاد علی چانڈیو متاثرین بارش میں چیک تقسیم کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی