ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے لیے کوئی سٹریٹجک کردار نہیں ہے، وہ اسے صرف ایک تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کی غیر سنجیدہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت 2026ء میں شدید عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جو ان کے بقول چین اور پاکستان کے خلاف دشمنی اور امریکی مفادات کی تابعداری پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے لیے کوئی سٹریٹجک کردار نہیں ہے، وہ اسے صرف ایک تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور انڈوپیسیفک خطے کی سکیورٹی میں اس کا کردار بہت معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کو واحد اہم یوریشین لینڈ ماس کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو واضح سٹریٹجک کردار تفویض کیا ہے۔ پرواین ساہنی نے مزید کہا کہ بھارت امریکہ کیلئے ایک "غلام قوم" کے طور پر کام کرنے کے باوجود، واشنگٹن کے طویل مدتی اسٹریٹجک منصوبوں میں اسے نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ روس کی طرف سے برابری کی سطح پر شراکت داری کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا گیا کیونکہ بھارت نے چین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی اب "ایک شخص کی طرح ہے جو دو کشتیوں (امریکہ اور روس) پر سوار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن اور چین کے ساتھ مستحکم تعلقات کے بغیر کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ تجزیہ کار نے روس کو زوال پذیر طاقت کے طور پر مسترد کرنے پر بھارتی پالیسی سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ حکومت کی غلط فہمیوں سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا کیونکہ جیو پولیٹیکل ماحول چین، روس اور پاکستان کے حق میں بدل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے طور پر ساہنی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو پوری طرح ثابت کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں بھارت کے اپنے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات اور پاکستان میں اس کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اشتعال انگیز لب و لہجہ اس کے امن، دوستی اور استحکام سے عدم دلچسپی کی واضح علامت ہے۔ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی ریاست میں پروان چڑھتی ہوئی فاشسٹ اور ہندو توا سوچ کا جائزہ لے، جس نے ہجوم کے تشدد، ماورائے عدالت سزاؤں، بلاجواز گرفتاریاں اور عبادت گاہوں کی مسماری جیسے اقدامات کو معمول بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاست اور قیادت دونوں مذہب کے نام پر جنم لینے والی اسی شدت پسندی کی یرغمال بن چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستانی افواج دفتر خارجہ ریاستی ادارے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام بنا دیے، ڈاکٹر فائی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان
  • پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے:پاکستان دفتر خارجہ 
  • روس امریکہ رسہ کشی اور ڈوبتی نیٹو